محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری جیسا زبردست میگزین میں تو آج تک نہیں دیکھا‘ ہر مسئلہ‘ ہر الجھن‘ ہر پریشانی‘ ہر بیماری کا حل اس میگزین میں ہمیں مل جاتا ہے اورایسے ایسے آسان وظائف اور ٹوٹکے کہ پڑھ کر ہی آدھی پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔ میرے پاس بھی ایک ایسا ہی انوکھا اور آزمودہ ٹوٹکہ ہے کہ جسے پڑھ کر شاید قارئین حیران ہوں (کیونکہ میں بھی ہوا تھا) مگر جب استعمال کریں گے تو پھر اس کی افادیت آپ کو معلوم ہوگی۔ ھوالشافی: دانت ہل رہے ہوں یا دانتوں میں درد ہو‘ باتھ روم میں جب بھی جائیں ‘ پاخانہ کرتے وقت دانتوں کو زور سےدبائیں‘ اس سے درد ختم ہوجاتا ہے‘ ہلتے دانت بھی مضبوط ہوجاتے ہیں۔میں پھر کہہ رہا ہوں یہ معمولی ٹوٹکہ نہیں ہے۔(اشتیاق ‘ سکھر)
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں