قارئین! ہر ماہ شیخ الوظائف کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)
خیروعافیت سے بیٹی کی شادی ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !میں نے 2014ء میں تسبیح خانہ میں دوران درس آپ سے سورۃ والضحیٰ کا عمل سنا تھا۔ یہ عمل میں نے اپنی بیٹی کی شادی کیلئے اپنا یا جس کا مجھے فائدہ ہوا ہے۔ میں نے اس عمل کو کرنا شروع کیا تو میرے ذہن میں غیر شرعی رسومات ختم کرنے کی خواہش پیدا ہوئی اور میں نے اپنی بیٹی کی شادی پر مہندی کی رسم ختم کی۔ میری خواہش کے مطابق ایک اللہ و الے میری بیٹی کی شادی میں شامل ہوئے ‘انہوں نے میری بیٹی کا نکاح پڑھایا اور اللہ تعالیٰ نے بہت خیروعافیت کے ساتھ میری بیٹی کی شادی کروادی۔(مکمل عمل مضمون کے آخر میں ملاحظہ فرمائیں) (عبدالصمد۔ رحیم یار خان)
مجھے تو نوکری مل گئی آپ کا کیاخیال ہے؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں نےماہنامہ عبقری سے ملازمت کے حصول کیلئے بہت ہی پرتاثیر وظیفہ پڑھا تھا کہ سورۃ والضحیٰ فجر کی نماز کے بعد اپنی جگہ سے اٹھنے سے پہلے اور بغیر کسی بات کئے کریں۔ آپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ میں نے یہ عمل اپنی ملازمت کیلئے کیا تو الحمدللہ مجھے ایک ہفتے کے اندر اندر بہت ہی اچھی نوکری مل گئی۔
ہمسائیوں کا پریشان لڑکا اور سورۂ والضحیٰ کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میںعبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ اس رسالہ سے میں نے سورۂ والضحیٰ والا عمل پڑھا‘ خود بھی آزمایا بہت خوب پایا۔ اسی عمل کا ایک مشاہدہ گزشتہ دنوں ہوا جو میں قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہوں۔ میرے پاس ہمسائیوں کا ایک لڑکا آیا کہ مجھے آپ سے ایک مشورہ کرنا ہے۔ اصل میں اس کو پریشانی یہ تھی کہ وہ شفٹوں میں کام کرتا ہے ‘ اس نے بتایا کہ میری جاب کا مسئلہ ہے وہاں سے بندے نکال رہے ہیں اس لیے میری دن کی ڈیوٹی رات میںلگا دی تاکہ بندے چھوڑ کر بھاگ جائیں جس وجہ سے میں وہاں سے کام چھوڑنا چاہتا ہوں۔ میں نے اس کی ساری بات سننے کے بعد اس سے کہا آپ نوکری نہ چھوڑیں اور آپ نے خود سے نوکری نہیں چھوڑنی میں آپ کو ایک عمل دیتا ہوں وہ آپ کریں۔وہ لڑکا کہنے لگا میرا ایک نہیں تین مسئلے ہیں: ایک تو میں یہ چاہتا ہوں کہ میری نوکری کا آگے بندو بست ہوجائے۔دوسرا میری ڈیوٹی دن کے ٹائم ہو جائے اور تیسرا کسی ایسے ڈپارٹمنٹ میں لگ جائے جہاں عافیت والا کام ہو۔میں نے اسے سورۃ والضحیٰ والا عمل پڑھنے کیلئے عرض کیا ۔میں نے کہا آ پ نے اگر جلدی کام کروانا ہے تو ہر نماز کے بعد توجہ کے ساتھ پڑھیں۔الحمد للہ!11 دن بعد وہ لڑکا مجھے ملا تو میں نے ان سے پوچھا کہ کیا ہوا؟کہنے لگا میری ڈیوٹی دن کے ٹائم لگ گئی ہے‘ میرا ایک سال کا کنٹریکٹ ہوگیا اور میرا اُس ڈپارٹمنٹ میں تبادلہ بھی ہو گیا ہے جہاں پر میں چاہ رہا تھا۔یہ تینوں کا م اللہ تعالیٰ نے سورۃ والضحیٰ کے عمل سے کردیئے۔ جزاک اللہ! (ج۔ر)
بیروزگار کو6 روز میں ہی نوکری مل گئی!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم تمام گھروالے ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتےہیں‘ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات سے خوب مستفید ہوتے ہیں۔ رسالے میں موجود آپ کے طبی اور روحانی آرٹیکل سچ میں اس میگزین کی جان ہیں۔ میں جب بھی رسالہ گھر لاتا ہوں سب سے پہلے آپ کے آرٹیکل ’’حال دل‘ طبی آرٹیکل اور روحانی آرٹیکل ‘‘ پڑھتا ہوں پھر باقی میگزین۔ گزشتہ ماہ کے روحانی آرٹیکل میں نے سورۂ والضحیٰ کےکمالا ت پڑھے تو میرے پاس بھی اس وظیفے کا آنکھوں دیکھا مشاہدہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ میرے دوست جو کہ ایڈووکیٹ ہیں اور ان کا تعلق بدین (سندھ) سے ہیں‘ ان کے بیٹے نے تقریباً تین ماہ قبل انجینئرنگ میں ڈپلومہ حاصل کیا اور جاب کیلئے پریشان تھا‘ روزانہ اپنی والدہ کے قدموں میں بیٹھ کردعا کی درخواست کرتا۔ اب والدہ بھی بیٹے کو پریشان دیکھتے دیکھتے خود پریشان ہوگئی‘انہوں نے اپنی پریشانی کا تذکرہ بذریعہ فون اہلیہ سے کیا چنانچہ اہلیہ نے سورۂ والضحیٰ کا وظیفہ انہیں بتا دیا اور ساتھ بتایا کہ صرف پانچ دن ہی عمل یکسوئی سے کرلیں اور پھر کمال دیکھیں۔ چنانچہ ایک ہفتہ بعد مسز ایڈووکیٹ صاحبہ کا فون آیا کہ شکریہ کیلئے فون کیا ہے اور بتلایا کہ صرف پانچ دن عمل کیا اور بیٹے کو باعزت جاب ایک آئل اینڈ گیس کمپنی میں مل گئی ہے۔ تمام اہل خانہ نہایت خوش اور ادارہ عبقری کیلئے دعاگو ہیں۔ (مطلوب احمد باجوہ‘ بہاولپور)
قارئین عمل نوٹ فرمالیں!:سورۂ والضحیٰ بمع بسم اللہ ایک بار‘ اول و آخر تین بار درود شریف اور سورۂ کے ہر’’ک‘‘پر 9 باریَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ یہ عمل ہر نماز کے بعد ایک بار یا صبح وشام ایک ایک بار کریں۔اگر فجر سے پہلے کرلیں تو زیادہ فائدہ ورنہ جس وقت کریں‘ جتنا زیادہ کریں گے اتنا زیادہ فائدہ ہوگا۔ سارا گھر کرے ورنہ جتنے زیادہ افراد کرسکیں کرسکتے ہیں۔ عمل کرتے ہوئے مقصد کا تصور کریں‘ نو مقاصداکٹھے بھی تصور میں رکھ سکتے ہیں۔ عمل 9 دن کرنا ہے اگر کام نہ ہوتوپھر دوبارہ سے 9دن کاعمل شروع کرنا ہے۔ اسی طرح 9،9 دن کا عمل کرتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں