حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’برتن ڈھانپ دو اور مشک بند کردو‘ اس لیے کہ سال میں ایک رات ایسی ہوتی ہے جس میں وبا اترتی ہے۔ پھر وہ وبا جو برتن کھلا پاتی ہے یا مشک کھلی پاتی ہے اس سما جاتی ہے۔‘‘ (مسلم شریف)۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’ تین آدمیوں سے اللہ رب العزت قیامت کے دن بات نہیں فرمائیں گے اور نہ ان کو پا ک کریں گے اور نہ ان کی طرف دیکھیں گے اور ان کو سخت عذاب دیں گے۔ ایک بوڑھا زانی‘ دوسرا جھوٹا بادشاہ (حکمران) تیسرا محتاج مغرور‘‘ (مسلم شریف)۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا:’’قیامت کے دن ہر دھوکہ باز کیلئے ایک جھنڈا گاڑا جائے گا اور اسے کہا جائے گا کہ یہ فلاں شخص ( کے ساتھ کیا جانے والا) دھوکہ ہے۔ ‘‘ (مؤطا امام محمد)۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے میں قیامت کے دن تین اشخاص کا دشمن ہوں گا ایک وہ جس نے میرا نام لے کر عہد کیا پھر اس کو توڑ دیا‘ دوسرا وہ جس نے کسی آزاد آدمی کو بیچ دیا اور اس کی قیمت کھائی‘ تیسرا وہ جس نے کوئی مزدور کرایہ پر لیا اور اس سے پورا کام لیا اور اس کی اجرت نہ دی۔‘‘ (بخاری شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں