تھکاوٹ دور کرنے والی ادویات استعمال کرنے سے حتی الامکان بچا جائے اور بہت ہی ضروری ہے تو پہلے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔مستقل تھکاوٹ کے مسئلہ کا جن لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ہے ان کیلئے سب سے اہم اس بات کا تعین ہے کہ آیا وہ اپنی نیند پوری کرتے ہیں یا نہیں۔ اس کیلئے جلدی سونے اور اٹھنے کے فارمولے پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر نیند جلدی نہ آئے تو سونے سے پہلے ایک چھوٹے کپ میں تین چمچ شہد اور سرکہ ملائیں اور اسے اپنے بیڈروم میں رکھ لیں۔ بستر میں جاتے وقت اس کے دو چمچ لیں۔ اگر آدھے گھنٹے تک نیند نہ آئے تو اس کے دوچمچ اور لے لیں۔ اگر ایک گھنٹے تک نیند نہ آئے تو پر دو چمچ لے لیں۔ ایک گھنٹے کے بعد ان شاء اللہ نیند آجائے گی اور آپ مزے کی نیند سو کر تازہ دم ہوکر اٹھیں گے۔ کام کے دوران ذرا سا سستا لیں‘ بیٹھ کر کام کرنے والے حضرات تھوڑی دیر لیٹ کر آرام کرلیں۔ بیٹھ کر کام کرتے ہوئے کچھ دیر کھڑے ہوکر کام کرلیں۔ کھانے میں پھل اور سبزیاں زیادہ استعمال کریں۔ صبح اٹھتے ہی نماز پڑھ کرتھوڑی سی سیر کرلیں اور تھوڑا سا آرام کرکے پورے جسم کی سر سمیت زیتون کےتیل سے مالش کریں اور اس کے بعد نیم گرم پانی سے غسل کریں۔ ناشتہ میں پھل یا جوس استعمال کریں۔ کھانے میں سبزیاں اور سلاد کا زیادہ استعمال کریں۔ وٹامن بی کمپلیکس کی کمی دائمی تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ متعلقہ وٹامنز کلیجی‘ چاول‘ دالوں اور گندم میں وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ دو معروف معدنی عناصر یعنی کیلشیم اور پوٹاشیم کی کمی بھی شدید تھکاوٹ کا باعث بنتی ہے۔ دالیں‘ سبزپتوں والی سبزیاں‘ آلو‘ سنگترہ‘ پوٹاشیم سے بھرپور ہیں۔ جب کہ بادام‘ تل‘ دودھ‘ اخروٹ اور سبز تر کاریاں کیلشیم کا خزانہ ہیں۔ ان کا زیادہ استعمال کریں۔
(آصف محمود جاہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں