Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

شادی اچھی جگہ ہوئی مگر اولاد نہیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے اور تسبیح خانہ کو قیامت تک شادو آباد رکھے۔ حکیم صاحب آپ نے جو وظیفہ دیا تھا ہم سب گھروالوں کو اس کی برکت سے اور آپ کی دعاؤں سے میری شادی اچھی جگہ اچھے لوگوں میں ہوئی‘ میری شادی کو ایک سال ہوگیا اولاد نہیں ہے‘ شوہر اپنا اور میرے ٹیسٹ کو ایک سال ہوگیا اولاد نہیں ہے۔ ہمارے لیے کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں۔ (ج۔ر)
جواب:آپ علاج کے ساتھ آیت کریمہ گیارہ سو مرتبہ صبح و شام اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ کم از کم 90 دن ضرور پڑھیں۔ ان شاء اللہ اللہ تعالیٰ کرم فرمائیں گے۔
شوہر کیلئے مشورہ: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر ماشاء اللہ بہت اچھے ہیں‘ بہت نرم دل اور خوش اخلاق۔ مگر سب سے بڑی جو میرے لیے الجھن ہے وہ یہ کہ نماز میں سستی کرتے ہیں‘ مہربانی فرما کر کوئی وظیفہ بتادیں تاکہ پورا گھر رحمتیں اور برکات لوٹ سکیں۔ آمین!
جواب:۔ مجھے خوشی ہے کہ ایسی بہنیں اور بیٹیاں بھی ہیں جوایمان اعمال اور تقویٰ کو پیش نظر رکھتی ہیںاور اپنےجیون ساتھی کو بھی اعمال اور تقویٰ والی زندگی پر لگانا چاہتی ہیں۔ آپ اپنے شوہر کا تصور کر کے یَاسَلَامُ یَا بَدِیْعُ 313بار روزانہ باوضو اول و آخر درود شریف ابراہیمی 7بار پڑھیں اور یہ عمل 41دن کریں۔اس کے علاوہ اپنےشوہر کو ادب و احترام سے نماز کی ترغیب دیا کریں۔ ان شاء اللہ اس عمل کی برکت سے وہ بہت جلد نماز کی طرف راغب ہوجائیں گے۔
یوٹرس میں رسولی: محترم شیخ الوظائف! مجھے اپنی پھپھو کی بڑی بیٹی کے بارے میں وظیفہ لینا ہے‘ وہ شادی شدہ ہے ان کے پانچ بچے ہیں‘ اب وہ بہت بیمار ہیں‘ ان کے یوٹرس میں رسولیاں بھی ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے وہ بہت تکلیف میں ہیں‘ پلیز ان کیلئے شفایابی کی دعا بھی کریں۔ (عالیہ)
جواب:آپ اپنی بیماری کے علاج کے ساتھ ساتھ یہ وظیفہ ضرور آزمائیں۔ اپنی رسولیوں کا تصور کرکے سارا دن کھلاحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھتی رہیں۔ ایک دن میں سینکڑوںہزاروں کی تعداد میں پڑھیں۔ کم از کم دو سے تین سوا لاکھ مکمل کریں۔ ان شاء اللہ آپ کا مسئلہ حل ہوجائیگا۔
پتہ نہیں میرا مسئلہ کیا ہے: سمجھ نہیں آرہی اپنی کیفیت کو کیسے بیان کروں؟ پتہ نہیں مجھے کیا مسئلہ ہے‘ کبھی میرا دل چاہتا ہے کہ میں بے تحاشا ہنسوں اور کبھی بے وجہ ہی رونا آنا رہتا ہے‘ کسی کی بات برداشت نہیں کرسکتی‘ چھوٹی چھوٹی بات پر رونا آجاتا ہے‘ غصہ بہت زیادہ آتا ہے‘ کنٹرول نہیں کرسکتی‘ نہ مجھ سے کوئی خوشی کی بات برداشت ہوتی ہے نہ غمی کی‘ مجھے لگتا ہے میں ذہنی مریض ہوں‘ کبھی میری کیفیت ایسی ہوجاتی ہے‘میرا دل کرتا ہے میں کسی کا سر پھاڑ دوں چاہے وہ میرے ماں باپ ہی کیوں نہ ہوں۔ غصہ اتنا آتا ہے کہ جسم کانپنے لگتا ہے‘ میرا جسم بے جان ہوجاتا ہے‘ آنکھیں بند ہوجاتی ہیں‘ گرجاتی ہوں‘ بے ہوش نہیں ہوتی مگر حالت بالکل بے ہوش شخص جیسی ہوتی ہے۔ خدارا کوئی وظیفہ عنایت فرمائیں‘ میری مدد کریں۔ (ش، میلسی)
جوا ب: روزانہ صبح سور ج نکلنے سے پہلےاول و آخر ایک مرتبہ درودشریف کے ساتھ گیارہ بار یَا وَدُوْدُپانی یا کسی مشروب پر دم کر کے پی لیا کریں ۔اس کے علاوہ جب سورج نکل رہا ہوں تو اس کے بالکل سامنے کھڑی ہوجائیں اور لمبی لمبی سانس اس طرح لیں کہ ہوا کو اپنے پھیپھڑے میں بھر لیں اور سانس روک لیں جب برداشت ختم ہوجائے تو اس تصور کے ساتھ ہوا زور کے ساتھ باہر نکالیں کہ آپ کے اندر سے سارے نفسیاتی مسائل بھی باہر نکل رہے ہیں۔ کم از کم دس سے پندرہ مرتبہ یہ مشق کریں۔ انشا ء اللہ آپ نفسیا تی مسائل پر قا بو پا لیں گی ۔
سود پر قرض اور بربادی: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! مجھے کچھ عرصہ پہلے ہی ایک دوست کے ذریعے آپ کا معلوم ہوا۔ پھر اس دوست کے ساتھ تسبیح خانہ میں آیا‘ درس سنا بہت سکون ملا۔ میرے حالات بہت خراب ہیں‘ اس وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ مجھ پر بہت زیادہ قرض ہے‘ میں چار پانچ سال سے مقروض ہوں جن سے قرضہ لیا ہے مجھے اس پر سود دینا پڑتا ہے جس کی وجہ سے قرض بڑھتا جارہا ہے‘ سود دے دے کر بے حال ہوچکا ہوں مگر قرض اترنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ اس سود پر قرض لینے کی وجہ سے انتہائی پریشان ہوں‘ سود کی وجہ سے میرے کاروبار کا مسئلہ بن گیا ہے‘ جس کے ساتھ کام کرتا ہوں جھگڑا ہوجاتا ہے‘ میری بیگم‘ بچے بیمار رہتے ہیں‘ گھر میڈیکل سٹور بن چکا ہے۔ براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیں کہ میری اس مصیبت سے جان چھوٹ جائے۔ (آصف‘ لاہور)
جواب:محترم آپ مایوس نہ ہوں مایوسی گناہ نہیں بلکہ کفر ہے۔پہلے تو آپ سچے دل سے توبہ کریں کہ آئندہ آپ سود پر قرض ہرگز نہیں لیں گے اور پھر مندرجہ ذیل عمل کریں۔ سورۃ قریش 313بار روزانہ اول و آخر درود شریف 11بار پڑھیں 90دن تک۔ بے شمار لوگ غنی بن گئے ہیں۔ ایک شخص تو خود کشی پر آیا تھا اور کی بھی لیکن ناکام ہوا۔ اس عمل کی برکت سے صاحب روز گار ہے، مطمئن ہے اگر اتنی تعداد سے زیادہ پڑھ سکیں تو اجازت ہے۔
شوہروں کے ہاتھوں تنگ: محترم شیخ الوظائف السلام علیکم! میری دو بہنوں کی شادیاں ہوچکی ہیں‘ دونوں بہنیں اپنے شوہروں کے ہاتھوں بے حد تنگ ہیں‘ شوہر غیرعورتوں میں دلچسپی لیتے ہیں‘ ان پر نہ توجہ دیتے ہیں نہ کسی قسم کے حقوق پورے کرتے ہیں‘گھروں میں غربت ہے مگر خود ٹھاٹھ باٹھ سے باہر نکلتے ہیں‘ میری دونوں بہنوں کے پاس بیٹے اور سکون دونوں نہیں ہیں۔ خدارا کوئی وظیفہ بتائیے کے ان کے گھروں میں سکون آجائے۔ اس کےعلاوہ ہم جس گھر میں رہتے ہیں ادھر ہروقت خوشبو آتی رہتی ہے کسی کے ہونے کا احساس رہتا ہے۔ چیزیں خودبخود چلنے لگتی ہیں‘ کوئی وظیفہ ہمیں بھی بتادیں کہ گھر میں سکون ہو‘ دولت کی ریل پیل ہو‘ زندگی میں کوئی تکلیف نہ ہو‘ اللہ تعالیٰ کی خاص نظر کرم ہوجائے۔ (ن۔ز،گوجرانوالہ)
جواب:آپ اپنی بہنوں سے کہیں اپنے اخلاق بہتر بنائیں ‘ معاف اور درگزر کرنا سیکھیں۔ ان کیلئے وظیفہ یہ ہے کہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ786بارخاوند کا تصور کر کے پڑھیں 40دن ، زیادہ زیادہ سے 90دن کریں، جتنا تصور مضبوط ہو گا اتنا فائدہ زیادہ ہو گا۔آپ اور آپ کے گھر والوں کیلئے وظیفہ یہ ہے کہ آپ تمام گھر والے سارا دن کھلا سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ باوضو مسلسل پڑھیں۔ یہ وظیفہ چند ہفتے چند مہینے مستقل مزاجی سے کریں۔خواتین خاص دنوں میں نہ پڑھیں۔ان شاء اللہ آپ کے مسائل حل ہوجائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 888 reviews.