سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں دس آدمی ظالم شمار کیے جاتے ہیں۔ 1۔ وہ شخص جو اپنے لیے دعا کرے اور دوسرے مسلمان کو بھول جائے۔ 2۔ وہ شخص جو قرآن پاک کی کم از کم سو آیات تلاوت نہ کرے۔ 3۔ وہ شخص جو مسجد میں جائے اوردو رکعت پڑھے بغیر نکل آئے۔ 4۔ وہ شخص جو قبرستان سے گزرے اور مُردوں کو سلام اور دعا نہ کرے۔ 5۔ وہ شخص جو جمعہ کے دن شہر میں آئے اور جمعہ کی نماز پڑھے بغیر چلا جائے۔ 6۔وہ مردو عورت کہ جن کے محلہ میں کوئی عالم آئے اور محلہ کا کوئی شخص بھی اس عالم کے پاس دین کی بات حاصل کرنے کیلئے نہ جائے۔ 7۔وہ دو شخص جو آپس میں اللہ تعالیٰ کیلئے محبت رکھتے ہوں لیکن ایک دوسرے کا نام معلوم نہ کریں۔ 8۔ وہ شخص جس کو کھانے پر بلائے اور وہ نہ جائے (بشرطیکہ شرعی قباحت نہ ہو)۔ 9۔وہ نوجوان جو فارغ البال ہو اور دین کا علم حاصل نہ کرے۔ 10۔ وہ آدمی جو پیٹ بھر کر کھائے اور پڑوسی بھوکا ہو۔ (تنبیہ الغافلین)چھ چیزیں دخول جہنم کا سبب: حضور نبی کریم ﷺ کے ارشاد پاک کا مفہوم ہےکہ چھ قسم کے لوگ چھ باتوں کی وجہ سے حساب سے پہلے ہی جہنم میں داخل کردئیے جائیں گے۔ 1۔ امراء اور رؤسا اپنے ظلم و زیادتی کی وجہ سے۔ 2۔ عرب عصبیت کی وجہ سے۔ 3۔ چوہدری اور صاحب اقتدار لوگ تکبر و غرور کی وجہ سے۔ 4۔ علماء حسد کی وجہ سے‘ اس سے علماء مراد ہیں جو طالب دنیا ہیں۔ اس طلب دنیا ہی کی وجہ سے حسد پیدا ہوتا ہے۔ (تنبیہ الغافلین)۔چھ باتوں پر جنت کی ضمانت: حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: مجھے چھ باتوں کی ضمانت دے دو‘ میں تمہارے لیے جنت کی ضمانت لیتا ہوں۔ 1۔ ہمیشہ سچ بولو۔ 2 حتی الامکان وعدہ پورا کرو۔ 3امانت میں خیانت نہ کرو۔ 4۔ شرمگاہ کی حفاظت کرو۔ 5۔ نگاہیں نیچی رکھو۔ 6۔ ہاتھوں سے ظلم کو روکو۔ (تنبیہ الغافلین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں