Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عبقری نے دھوم مچادی

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی نسلوں اور آپ کو خوش و خرم رکھے کیونکہ آپ کی محنت سے لوگوں کو خوشحالی اور سکون میسر ہے آپ کا میگزین ہم گزشتہ چھ ماہ سے پڑھ رہے ہیں آپ کے اس عبقری کی برکت سے میں‘ والد صاحب ‘ میری بہن عبقری میں آنے والی تسبیحات کی طرف مائل ہوئے ہیں۔ ان وظائف سے ہمیں بہت سکون ملا ہے۔ اب میں ذرا اپنے حالات کا پس منظر آپ کو بتادوں۔ میرا تعلق ضلع ملتان ہے‘ گاؤں کا رہائشی ہوں‘ کاشتکاری اور ملازمت سے ذرائع آمدن ہوتی ہے۔میرے والد محترم دو محکموں سے ریٹائرڈ ہیں‘ انتہائی باخبر‘ خوش اخلاق ہیں‘ صبر ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے‘ میرے والد پر ایک بیماری نے حملہ کیا‘ وہ دن بہت دردناک تھے‘ دراصل کالے علم کا اثر تھا جو کہ عامل حضرات نے ہمیں بتایا تھا‘ اسی بیماری میں ہم نے کم و بیش آٹھ لاکھ روپے خرچ کیے اب الحمدللہ عبقری کی وجہ سے بہت سکون ہوا ہے۔الحمدللہ وظائف جاری ہیں ۔ (عامر حیات میو‘ ملتان)۔نمایاں تبدیلی:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خیریت اللہ تعالیٰ سے نیک مطلوب چاہتی ہوں‘ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں خیرو برکت دے اورآپ کے عبقری رسالے کے ذریعے اصلاحی کام کو قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین۔مجھے عبقری پڑھتے ہوئے ابھی صرف تین ماہ ہوئے ہیں۔ میرے شوہر لکڑی کا کام کرتے ہیں‘ پہلی بات تو کام ملتا ہی نہیں ہے اگر ملتا ہے تو نقصان ہوتا ہے جب سے عبقری پڑھنے لگے ہیں‘ نماز پابندی سے پڑھنا شروع کردی ہے۔ان میں بہت زیادہ تبدیلی آگئی ہے۔ اللہ رب العزت آپ کو صحت و تندرستی دے۔ (ر۔ب‘ خانیوال)۔بے پناہ مسائل حل ہوئے:امید ہے خیریت سے ہوں گے‘ ایک سال سے زیادہ عرصہ ہوا عبقری سے تعلق جڑا ہے‘ بے شمار مسائل حل ہوئے۔ ورنہ پہلے تو مسائل کی گھری ہوئی تھی مگر جب سے عبقری ملا سکون مل گیا ہے۔ اس میں موجود وظائف اور نسخہ جات زندگی آسان بنا دیتے ہیں۔ نماز اور قرآن میں پہلے بھی پڑھتی تھی مگر عبقری کے ساتھ تعلق جڑنے کے بعد تڑپ سے پڑھتی ہوں۔ (ج، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 913 reviews.