محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں کچھ دنوں سے بیمار تھی‘ میری ہمسائی کو میری بیماری کاعلم تھا‘ اس نے مجھے پیغام بھیجا کے اس اتوار 27 مارچ کو صبح نماز فجر کے بعد تسبیح خانہ میں دم ہے‘ پہلے میں نے انکار کردیا کیونکہ میں اس حالت میں تھی کہ جا نہیں سکتی تھی پیشاب کا مسئلہ تھا‘ بیٹی ڈاکٹر ہے جو کہ سعودیہ کے شہر مکہ مکرمہ میں ہوتی ہے‘ اس نے کچھ میڈیسن لکھی کہ امی یہ کھائیں آرام آجائے گا لیکن فرق نہیں پڑا‘ پھر اس نے کہا کہ ٹیسٹ کرائیں پھر میڈیسن لکھوں گی کہ کیوں آرام نہیں آیا‘ ہمسائی پھر آئی کہ چلو ہوسکتا ہے دم کرانے سے اللہ تعالیٰ شفاء سے نواز دے‘ مجھے مسئلہ یہ تھا کہ تکلیف کے ساتھ ہر دو سے تین منٹ کے بعد پیشاب آجاتا تھا بہرحال میں اس کے ساتھ دم کرانے آگئی اور بھی دعائیں مانگی لیکن میں تکلیف میں تھی میں نے دل سے یہ دعا کی کہ میں ٹھیک ہو جاؤں اس بیماری سے نجات مل جائے‘ اگر کسی نے کچھ جادو وغیرہ کیا ہے وہ عمل ختم ہوجائے‘ یہ میرا پہلا دم تھا اور درج بالا الفاظ میں نے دم کراتے ہوئے دل میں بار بار دہرائے یقین کریں میں حیران ہوں‘ جیسے ہی میں دم کرا کر باہر نکلی اپنے آپ کو بالکل ہلکا پھلکا محسوس کیا‘
سکون آگیا‘ گھر جاکر نہ کوئی پیشاب‘ نہ کوئی تکلیف‘ نہ کوئی ٹیسٹ کرائے کیونکہ ضرورت ہی نہیں پڑی‘ پھر میں نے اپنی بیٹی کو بتایا میں ٹھیک ہوگئی ہوں‘ اس نے پوچھا کس ڈاکٹر کو دکھایا‘ کونسی دوا کھائی‘ مجھے دوا میسج کریں‘ میں نے کہا میں نے کوئی دوا نہیں کھائی یہ سب اسم اعظم کے روحانی دم کی برکت سے ہوا ہے۔ اب میں بالکل ٹھیک اور بہت خوش ہوں۔ اپنی ہمسائی‘ آپ کیلئے اور عبقری والوں کیلئے دعاگو رہتی ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو سلامت رکھے آمین۔ اس کے بعد میں نے ہر جمعرات کو تسبیح خانہ میں ہونے درس میں شرکت کرنا شروع کردی‘ جس دن میں تسبیح خانہ جانا شروع ہوئی تھی گھر کے حالات بہت خراب تھے‘ مجھے وہاں سے دو انمول خزانے کا کتابچہ ملا‘ وہ پڑھ رہی ہوں اور جو آپ نے درس میں سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 صبح و شام گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھتی ہوں اس کےعلاوہ جب بھی یاد آئے پڑھ لیتی ہوں۔ گھر میں نعمتیں آنا شروع ہوگئی ہیں‘ پھل‘ دودھ جس چیز کی تمنا ہوتی ہے پوری ہوجاتی ہے۔ اس آیت سے فاقہ دور ہوگیا ہے۔ خوشحالی آنا شروع ہوگئی ہے۔ (روبینہ شفاقت ‘ شاہدرہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں