محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں اور میری بیٹی عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہیں‘ کچھ عرصہ پہلے میں نے اپنی آنکھیں چیک کروائیں تو ڈاکٹر نے یہ کہہ کر میرے اوساں ہی خطاکردئیے کہ آپ کی آنکھ میں موتیا اتر آیا ہے‘ ڈاکٹر نے مجھے آپریشن کا کہہ دیا‘ خیر میں ڈاکٹر سے ادویات لے کر گھر آگئی‘ میں نے ماہنامہ عبقری میں سے دیکھ کر روزانہ سورۂ یٰسین تین مرتبہ پڑھ کر سرمہ دانی پر دم کرتی اور اس میں سے سرمہ لے کر روزانہ دن میں تین مرتبہ آنکھ میں لگاتی اور اس کے ساتھ رات کو سوتے وقت عبقری دواخانہ کی ’’آنکھ شفاء‘‘ استعمال کرتی رہی۔ ابھی گزشتہ دنوں جب میں دوبارہ ڈاکٹر کو آنکھیں چیک کروانے گئی تو اور اس سے موتیا کا پوچھا تو ڈاکٹر نے کہا کہ موتیا کا دور دور تک نام و نشان نہیں‘ یعنی آپ کی آنکھیں بالکل ٹھیک ہیں۔ میں نے انہیں یاد دلایا کہ آپ نے تو مجھے موتیا کا بتایا تھا‘ ڈاکٹر نے حیرانی سے کہا وہی میں دیکھ رہا ہوں ماشاء اللہ آپ کی آنکھیں بالکل صاف ہیں‘آپ کو آپریشن کی ضرورت نہیں‘ بس جو پہلے عینک استعمال کرتی تھیں وہی کریں۔الحمدللہ! چھوٹے سے عمل نے آپریشن سے بچالیا۔ (ارشاد اختر‘ واہ کینٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں