Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اب خوشحال ہیں! مگر ہم نے فاقے دیکھے ہیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! یقین نہیں آتا اس دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے کوئی اس طرح کام کرسکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر دے ‘ آپ کی عمر دراز کرے۔ محترم حضرت حکیم صاحب! جب میں کالج میں پڑھتی تھی اس وقت عبقری رسالہ مجھے ملا مگر میں نے اتنی توجہ سے نہ پڑھا‘ تین یا چار رسالے گھر لے آئی‘ اسی دوران میری ایک دوست نے مجھے وظیفہ محمدرسول اللہ سوا لاکھ مرتبہ پڑھنے کو کہا‘ میں نے وہ بھی پڑھا‘ اپنے مسائل کی طرف آؤں تو آنکھیں اور دل بھر آتے ہیں۔ہم لوگ بہت مال دار تھے‘ میرے والد محترم سعودی عرب میں ہوتے تھے‘ میرے ابو کے دو بھائی اور چھ بہنیں تھیں۔ میرے ابو نے اپنے سب بہن بھائیوں کی شادیاں کیں۔ بھائی پر لاکھوں خرچ کیا‘ پھر میرا ایک اور بھائی ہوا‘ ہم لوگ دو بہن اور دو بھائی تھے۔ میری پیدائش سے کچھ عرصہ پہلے میرے والد واپس پاکستان آئے یہاں کاروبار شروع کیا‘ میں سب سے چھوٹی ہوں‘ ہمارے پاس گاڑیاں‘ ہوٹل‘ بینک بیلنس‘ مال مویشی سب کچھ تھا‘ اللہ کا شکر تھا‘ میرے ابو نے اپنے بہن بھائیوں کیلئے لاکھوں خرچ کیے‘ ان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا۔ میرے بھائیوں نے تعلیم حاصل کی‘ اس کے بعد میرے ابو نے میرے بھائی کی شادی میری امی کی بھتیجی سے کی‘ میرے ابو نے بڑے اچھے طریقے یعنی دھوم دھام سے شادی کی جبکہ میرے ابو میرے بھائی کی شادی اپنی بھانجی سے کرنا چاہتے تھے‘ اُن لوگوں کی چالیں ٹھیک نہیں تھیں تب ہم نے رشتہ نہیں کیا‘ میرا بھائی بھی ان دونوں رشتوں سے خوش نہ تھا‘ وہ میری خالہ کی بیٹی کو پسند کرتا تھا‘ میری امی نے اپنے بھائی کو زبان دے رکھی تھی اس لیے میرے بھائی کو ماننا پڑا‘ بس جب میری بھابھی کی ڈولی گھر آئی وہ دن تھا اور آج کا دن‘ اس کے بعد میرے چچا نے ہمارے ساتھ وہ سلوک کیا جو کوئی دشمن کسی کے ساتھ نہ کرسکتا ہے اور نہ کیا ہوگا‘ جادو‘ جنات اور طرح طرح کی اذیتیں دیں‘ ہمارے بھائی کی شادی میں بھی میری پھوپھیاں اور میرے ابو کے بھائی نہیں بیٹھے۔ شادی کرنی تھی کہ بربادی شروع ہوگئی‘ ہماری سب گاڑیاں‘ ہوٹل‘ مال مویشی سب بک گیا‘ ایک سال تو ٹھیک رہا پھر گھروں میں فاقے شروع ہوگئے‘ کھانے کیلئے کچھ نہ ہوتا‘ بڑا بھائی تو کچھ بھی نہیں کرتا تھا‘ اس کا دماغ ہی کام نہیں کرتا تھا‘ قرض پر قرض چڑھتے گئے اتارنے والا کوئی نہیں تھا۔ آخر میرے چھوٹے بھائی نے ہمت کی‘ سیکنڈ ایئر کے بعد ایک فورسٹار ہوٹل میں ویٹر بن گیا‘ پانچ ہزار تنخواہ تھی‘ اسی پر گزارہ تھا نہ اچھا کھانے کو‘ نہ اچھا پہننے کو‘ بس اسی طرح مشکل سے دن گزرتے گئے‘ آخر اللہ کریم نے کرم کیا‘ رمضان میں پولیس کی بھرتیاں شروع ہوئیں میرے بھائی نے اللہ کا نام لے کر جاکر ٹیسٹ دیا‘ وہ کامیاب ہوگیا‘ اس کے بعد کچھ حالات بہتر ہوئے‘ لیکن میرے بڑے بھائی اسی طرح بے روزگار ہیں‘ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے مزید کرم و فضل کیا‘ بہن کی شادی کی‘ جب شادی کا ارادہ کیا تو گھر میں صرف بیس ہزار تھے‘ پھر اللہ کی مدد سے خوب اچھے طریقے سے بہن کی شادی ہوئی‘ اللہ تعالیٰ نے غیب سے مدد کی اس کے بعد ہم نے ایک گائے لی۔ آج الحمدللہ! ہمارے گھرمیں گائے‘ مال مویشی‘ مرغیاں سب کچھ ہے‘ پہلے جھگڑے بہت ہوتے تھے اب سکون ہی سکون ہے۔ بھائی باہر کی کوشش کررہے ہیں ان شاء اللہ محمدرسول اللہ کا وظیفہ جاری ہے ان کاکام بھی ہوجائے گا۔ ابو کو بھی ہمارے قریبی رشتہ دار نے بولا کہ وہ ہوٹل کا پتہ کریں ہم آپ کو ہوٹل پر بٹھائیں گے یہ سب اللہ کا کرم ہے۔ میں بس یہی کہوں گی کون کہتا ہے کہ عبقری سے کچھ نہیں ملتا‘ عبقری سے ہمیں وہ ملا جو شاید ہمارے وہم و گمان میں بھی نہ تھا غیب سے ملا‘ کیا کوئی ایسا بندہ یا کوئی ایسا رسالہ ہے جو عبقری جیسا ہو‘ ہرگز نہیں‘ نہ ہے نہ ہوگا۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میری دن رات کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ مجھے جو وظائف عبقری سے ملے اور وہ بھی اب بھی کرتی ہوں وہ یہ ہیں:۔ میں نے محمدرسول اللہ کے چار نصاب مکمل کیے ہیں۔ ہر زمینی و آسمانی مشکل آسان ہوگئی‘ اس کے علاوہ رسالہ میں آنے والے وظائف وقتاً فوقتاً پڑھتی 
رہتی ہوں۔ سورۂ نصر ہر نماز کے بعد لازماً پڑھتی ہوں۔ الحمدللہ! اب دفتر عبقری سے انمول خزانہ منگوایا ہے وہ ہر نماز کے بعد پڑھتی ہوں۔ آج اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اور وہ عبقری اور حکیم صاحب کی وجہ سے ہے‘ ہر کام سے پہلے استخارہ کرتی ہوں‘ اللہ تعالیٰ رہنمائی کرتے ہیں‘عبقری کےمطالعہ سے ہمیں دین سے دنیا کے مسائل سے چھٹکارے کا حل ملتا ہے۔ حکیم صاحب اللہ تعالیٰ آپ کی عمر دراز کرے‘ ہمارے لیے دعا کریں۔ (ایک بیٹی‘ ع، مری لورہ)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 924 reviews.