Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

چہرے کی چھائیوں کیلئے: چہرے پر چھائیاں عموماً خون کی کمی سے بھی پڑتی ہیں۔ چھائیوں کیلئے ایک بڑا ہی سادہ اور آسان ٹوٹکہ ہے یوں کریں کہ کوئی خالی شیشی لیں اور اسے اچھی طرح دھو کر خشک کر لیجئے۔ اب اس میں آدھی شیشی تازہ مکھن ڈالیے اور ایک ٹکیہ مشک کافور ہاتھ سے مسل کر ملا دیجئے۔ منہ دھو کر صبح شام یہ مکھن لگائیے۔یاد رکھیں کہ بیسن سے منہ دھونا ہے کسی صابن سے نہیں۔علاوہ ازیں مالٹے، کینو کے چھلکے پیس کر ہفتہ میں دوبار چہرے پر لگائیے۔ دودھ، دہی اور تازہ چھاچھ کا استعمال زیادہ کیجئے۔کچے پکے شلجم اور گاجریں خوب کھائیے اور قبض نہ ہونے دیں، انشاءاللہ آپ کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہو جائے گی۔دھوپ میں زیادہ دیر کام نہ کیجئے،دھوپ کی وجہ سے بھی چہرہ سنولا جاتا ہے۔ دھوپ میں کام کرنا پڑے تو سر اچھی طرح چادر سے ڈھانپ لیجئے تاکہ براہ راست دھوپ چہرے پر نہ پڑے۔ علاوہ ازیں اپنی خوراک کا خیال رکھیے۔ مصالحے دار، تلی ہوئی اشیاءاور گوشت وغیرہ سے مکمل اجتناب کریں۔ تاز ہ سبزیاں اور پھل اپنی غذا میں شامل کیجئے۔گرتے بالوں کیلئے: چقندر منگوائیے مگر وہ پتوں کے ساتھ ہوں۔ دو تین چقندر کے پتے لے کر موٹے کاٹ لیجئے،انہیں ایک کلو پانی میں اچھی طرح جوش دیجئے۔ پھر اتار کر رکھ لیجئے۔ روزانہ یہ پانی سر میں لگائیے اور پانچ دس منٹ بعد سر دھولیں۔ تلوں کا تیل یا کھوپرے کا تیل منگائیے اس میں چقندر کے قتلے کاٹ کر خوب گرم کیجئے۔ جب چقندر سیاہ ہو جائیں تو اتار کر ٹھنڈا کرکے چھانیئے۔ ہفتے میں دو بار یہ تیل رات کو سر پر لگائیے۔ صبح بال دھولیجئے اور پھر چقندر کے پتوں کے پانی سے سر دھو کر خشک کر لیجئے اگر آپ کے پاس وقت ہے تو دن میں دوبار پتوں کے پانی سے سر دھوئیے۔ اس کے بعد سادہ پانی سر میں نہ ڈالیے۔
مزید گھریلو ٹوٹکوں سے بیماریوں اور پریشانیوں کاعلاج جاننے کیلئے ’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘ کتاب کا مطالعہ کریں

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 929 reviews.