Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سردیوں میں پاؤں کے مسائل اب نہ ہونگے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چند سال پہلے سردیوں میں مجھے ایک مسئلہ شروع ہوا تھا‘ میرے پاؤں سردی میں سوج جاتے تھے‘ خاص کر پاؤں کی انگلیاں سردیوں میں سرخ ہوجاتی تھیں‘ جلد بہت نازک ہوجاتی تھی‘ اگر پاؤں کی انگلیاں کسی بھی چیز سے ہلکی سی بھی چھو جاتیں تو انتہائی درد ہوتا تھا۔ رات کے وقت انگلیاں بہت زیادہ گرم ہوجاتیں اور ان میں شدید خارش ہوتی جو بعض اوقات میری برداشت سے باہر ہوتی۔ بہت ٹوٹکے آزمائے‘ سکن ڈاکٹر کو بھی چیک کروایا مگر فرق نہ پڑتا تھا۔ پھر کسی نےایک آسان حل بتایا اور اللہ تعالیٰ نے اپنا فضل کردیا۔ مجھے کسی نے کہا کہ بند شوز کے ساتھ خالص کاٹن (وولن) کی جراب پہنو۔ میں نے یہی طریقہ آزمایا تو چند ہی دنوں کے بعد میری اس مسئلہ سے جان چھوٹ گئی۔ اس کے ساتھ اس کا ایک اور ٹوٹکہ بھی ہے جس سے کافی فرق پڑتا ہے وہ یہ ہے کہ ایک عدد شلجم لے کر اس کو پانی میں ابال لیں اب اس پانی کو حسب برداشت گرم کرکے رات کو پاؤں اس میں چند منٹ ڈبو کر خشک کرکے وولن کی جراب پہن کر سوجائیں۔(فہیم اورکزئی‘ پشاور)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 936 reviews.