Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مالی کی بیوی‘سینے ‘گردن کاکینسر‘کامیاب علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

قارئین! لوگوں کو عبقری کے اعمال بتا کر اور پھر انہیں خوشحال دیکھ کر ایسا عجب سرور اور سکون ملتا ہے کہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ اگرآپ کے پاس بھی کوئی عمل ٹوٹکہ ہو تو ضرور دوسروں کو بتایا کریں اور پھر اس کا حال احوال بھی لیا کریں جب فائدہ ہونے کے بعد وہ اپنے مشاہدات آپ کو بتائے گا دیکھیے گا آپ کی روح کو کتنا سکون ملتا ہے

محترم قارئین السلام علیکم! میں عبقری رسالہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ اس رسالہ سے ہم نے بہت کچھ پایا ہے‘ میرے میاں صاحب کے آفس کا مالی ہے اس کی بیوی پانچ سال سے تین بچوں کو چھوڑ کر اپنی والدہ کے پاس تھی‘ مالی کی والدہ تین سے چار مرتبہ اسے لینے گئی مگر مالی کے سسرال والے اس کی بیوی کو آنے ہی نہ دیتے تھے۔ میں نے اپنے میاں صاحب سے کہا کہ اس مالی کو کہیں کہ ماہنامہ عبقری میں یَاقَہَّارُ کا وظیفہ ہے سارا دن وہ پڑھے ان شاء اللہ اس کی بیوی واپس آجائے گی۔ مالی نے چند دن ہی سارا دن یاقہار کا ورد کیا تو اس نے میرے میاں صاحب کو بتایا کہ چند دنوں کے بعد لڑکی کے والد یعنی میرے سسر کا فون آنا شروع ہوگیا کہ آپ کر اپنی امانت لے جاؤ۔ مالی اپنے سسرال گیا اور اپنی بیوی کو لے آیا۔ الحمدللہ اب اس کی بیوی اور تین بچے بہت خوش ہیں۔کچھ عرصہ گزرا کہ اس کی بیوی کو سینے اور گردن کے پاس ایک گلٹی سی محسوس ہوئی ڈاکٹروں کو چیک کروایا تو کینسر کا شبہ ظاہر کیا اور کہا کہ ابھی بہت تھوڑا ہے‘ تھوڑا بڑا ہوجائے پھر آپریشن کریں گے‘ اسلام آباد کے کمپلیکس ہسپتال میں چیک کروایا‘ انہوں نے ادویات دیں‘ اس کی بیوی ہروقت پریشان رہنا شروع ہوگئی کہ گلٹی بڑھ نہ جائے‘ اس کے میاں نے میرے میاں صاحب سے ذکر کیا تو میرے میاں صاحب نے گھر میں رکھی عبقری دواخانہ کی اسم اعظم کی دم شدہ روحانی پھکی جو کہ صرف تیس روپے کی آتی ہے‘ اور سورۂ کافرون کا دم شدہ تیل‘ سرسوں کے تیل میں ڈال کر اس کے شوہر کو دیا کہ یہ تیل تھوڑا سا گلٹیوں پر لگائیں اور ہر گھنٹہ بعد آدھا چمچ روحانی پھکی کا کھائیں اور سارا دن چلتے پھرتے وضو بے وضو کھلا حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ تم بھی پڑھو اور تمہاری بیوی بھی یقین توجہ اور دھیان سے پڑھے۔ الحمدللہ! مالی کی بیوی پوری آٹھ جماعتیں پاس تھی‘ نہایت پریشان ہونے کی وجہ اس نے درج بالا تمام ہدایات پر خوب دل لگا کر عمل کیا۔ قارئین! یقین کیجئے میں خود ہاتھ لگا کر دیکھا ہے اس کی بیوی کی گردن اور سینے پر موجود گلٹی بالکل ختم ہوچکی ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق وہ مکمل صحت یاب ہے۔
حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ وہ اب بھی پڑھتی ہے اور اسی پڑھنے کی برکت ہے کہ وہ پہلے کرائے کے گھر میں رہتی تھی اب کسی نے ان کو دو کمرے کا گھر دے دیا ہے کہ تم جتنی دیر چاہو اس میں بغیر کرایہ کے رہ سکتے ہو‘ اس گھر میں آرام سے رہ رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم صاحب کی نسلوں میں برکت دے جو غریبوں کیلئے آسانیاں پیدا کرتے ہیں۔
میں نے ان کو صبح و شام سورۂ کوثر 129 مرتبہ پڑھنے کا بھی بتایا ہے اور کہا ہے کہ صبح و شام 129 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر گھر کے راشن‘ پیسوں پر دم کردیا کرو۔ ماشاء اللہ بہت محنتی عورت ہے پراندے اور اوزاربند بہت اچھے بناتی ہے۔ کہتی ہےسورۂ کوثر کے عمل کی برکت سے اس کی سیل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے اب تو اکثر گھر کا کھانا مجبوراً باہر سے لانا پڑتا ہے کہ بنانے کا وقت ہی نہیں ملتا۔ پراندوں کا آرڈر ملا ہوا ہے۔ اللہ اسے مزید برکت دے۔آمین
قارئین! لوگوں کو عبقری کے اعمال بتا کر اور پھر انہیں خوشحال دیکھ کر ایسا عجب سرور اور سکون ملتا ہے کہ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ اگرآپ کے پاس بھی کوئی عمل ٹوٹکہ ہو تو ضرور دوسروں کو بتایا کریں اور پھر اس کا حال احوال بھی لیا کریں جب فائدہ ہونے کے بعد وہ اپنے مشاہدات آپ کو بتائے گا دیکھیے گا آپ کی روح کو کتنا سکون ملتا ہے۔ میری نظر میں دوسروں کو سب سے زیادہ فائدہ پہنچانے کا بہترین پلیٹ فارم ماہنامہ عبقری ہے کیونکہ بلاشبہ عبقری لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں اور آپ کی بتائی ایک سطر سے کسی ایک نے بھی فائدہ اٹھا لیا تو آپ کیلئے قیامت تک کیلئے صدقہ جاریہ ہے۔
میرا قارئین کے نام ایک مشاہدہ ہے وہ یہ کہ جو بھی حاملہ خاتون ہے اسے ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا تو اسے چاہیے کہ سورۂ انشقاق کی پہلی چار آیات مسلسل پڑھیں یا وہ خود پڑھے‘ پانی پر دم کرکے پیے۔ میں نے دو خواتین کو بتایا الحمدللہ دونوں کا کیس نارمل ہوا۔
میری بچیوں کو قرآن پاک پڑھانے والی باجی کی عمر 30 سال سے اوپر ہوچکی تھی میں نے اسے اسے سارا دن باوضو پاک حالت میں کھلی سورۂ آل عمران کی پہلی تین آیات پڑھنے کو بتایا۔ اس نے چند ہفتے ہی پڑھا الحمدللہ اس کا بہترین جگہ رشتہ ہوا‘ ماشاء اللہ بڑا گھر اور بہت ہی اچھی ساس ملی۔ یہ سب میں نے عبقری میں پڑھا‘ خود بھی آزمایا دوسروں کو بتایا اور ان کے مشاہدات لکھ کر قارئین آپ کی نذر کرتی ہوں۔ باقی ان شاء اللہ پھر مزید مشاہدات کے ساتھ آپ سے ملاقات ہوگی۔ اور یاد آیا میں نے آپ کو سورۂ کافرون کا عمل تو بتایا ہی نہیں لیجئے وہ بھی نوٹ فرمالیں! عمل اس طرح ہے کہ تیل لے کر اس پر 1001 مرتبہ سورۂ کافرون پڑھ کر دم کرنا ہے‘ ایک نشست میں چند افراد مل کر بھی پڑھ سکتے ہیں پھر یہی تیل مالش‘ کھانے میں ایک سے دو قطرے استعمال کرسکتے ہیں‘ اس تیل کو ختم نہ ہونے دیں بلکہ اس میں مزید تیل ڈال کر بڑھاتے رہیں‘ یہ تیل ہر قسم کے روحانی و جسمانی امراض کا سوفیصد یقینی علاج ہے۔ بلکہ ہمارا آزمودہ ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 941 reviews.