Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواب کا صحت پر اثر (سید سلیمان ندوی)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

احمد بڑا ہی ہنس مکھ اور ہنستا کھیلتا نوجوان تھا، ایک دن اچانک اس کی طبیعت بجھ سی گئی اور اس کے چہرے پر گھبراہٹ کے آثار نمایاں ہو گئے۔ مسلسل علاج کے باوجود اس کی اس کیفیت کا ازالہ نہ ہوا، ڈاکٹر حیران تھے، کسی بیماری کا پتہ نہیں لگ رہا تھا اور گھر والے بھی پریشان تھے۔ بظاہر کوئی ایسا ناگہانی حادثہ بھی پیش نہیں آیا تھا کہ اس کا اس پر اثر ہو‘ا لبتہ اس کی ماں کا کہنا تھا کہ چند دن قبل اس نے ایک بھیانک خواب دیکھا تھا اور چیخیں مارتا ہوا بستر پر اٹھ بیٹھا تھا اس کے بعد ہی اس کی یہ حالت ہو گئی تھی۔ یہ سن کر ڈاکٹر نے اس کی ماں سے کہا کہ آپ کسی نفسیاتی امراض کے ماہر ڈاکٹر سے اس کا علاج کروائیں یا پھر کسی روحانی علاج کا سہارا لیں۔شہر کے ایک معتبر عالم سے جب اس سلسلہ میں رجوع کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ اس پر اسی ہیبت ناک خواب کا اثر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برا خواب دیکھنا اگرچہ انسان کے لئے غیراختیاری ہے لیکن حدیث میں اس کا توڑ بھی سکھایا گیا ہے۔اگر نیند سے بیدار ہونے کے بعد اس رات احمد نے اس پر عمل کیا ہوتا تو شاید آج یہ نوبت نہ آتی۔ انہوں نے فرمایا حدیث میں آیا ہے کہ ایک مرتبہ صبح کی نمازکے بعد اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مجلس میں ایک شخص نے عرض کی کہ یارسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آج میں نے خواب دیکھا ہے کہ میرا سر کچلا جارہا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ سن کر ارشاد فرمایا کہ یہ شیطان کا اثر ہے اس کو بیان نہ کرو۔ تم میں سے کوئی برا خواب دیکھے اور رات میں آنکھ کھلے تو اپنے بائیں طرف تین دفعہ تھوک دے اور تین مرتبہ اَعُو ±ذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّی ±طٰنِ الرَّجِی ±مِ پڑھ کر اپنا وہ پہلو تبدیل کر دے جس پر وہ سو رہا ہے۔ پھر فرمایا کہ خواب نبوت کے ستر حصوں میں سے ایک حصہ ہے، اگر کوئی اچھا خواب دیکھے تو اس پر اللہ کا شکر ادا کرے کہ یہ اللہ کی طرف سے ہے اگر بُرا خواب دیکھے تو اس کے شر سے اللہ کی پناہ طلب کرے اور کسی سے اس کا ذکر نہ کرے، یہ خواب اس کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ہم میں سے آج کون ہے جو خواب نہیں دیکھتا، اسی طرح وہ کون ہے جو یہ دعویٰ کرے کہ میں ہمیشہ اچھے اور خوش کن خواب ہی دیکھتا ہوں، خواب میں ممکن اور ناممکن چیزوں کا دیکھنا، کسی خواب سے گھبرانا اور کسی سے حد سے زیادہ خوش ہونا یہ سب ہمارے غیر اختیاری معمولات میں شامل ہے لیکن انسان جب ہیبت ناک مناظر خواب میں دیکھتا ہے تو فطری طور پر اس کا اس پر منفی اثر بھی مرتب ہوتا ہے لیکن دوسری طرف شیطان کے اس اثر کو زائل کرنے کا مندرجہ بالا کارگر نسخہ بھی حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بتایا گیا ہے، یہ الگ بات ہے کہ خواب کے برے اثر کو زائل کرنے کے لئے اس سہل نسخہ پر انسان بروقت عمل نہیں کرتا اور اپنے لئے بعد میں مصیبتوں کو مول لیتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 895 reviews.