محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! واقعی آپ کے دل میں امت کیلئے غم ہے‘ آپ کا دل بہت بڑا ہے اور آپ رحم دل ہو‘ جس کا ثبوت ماہنامہ عبقری میں آپ کے بتائے ہوئے قیمتی راز ہیں جو شاید کسی اور کے پاس ہوں تو ان کو ہوا بھی نہ لگنے دے مگر آپ کھلے دل کے ساتھ ایسے وظائف اور ٹوٹکے عبقری کے لاکھوں قارئین کی نذر کررہے ہیں۔ آپ کی بخل شکنی دیکھتے ہوئے میں نے بھی اب فیصلہ کرلیا ہے نیکی کے اس کام میں آپ کا بھرپور ساتھ دوں گا اور ہر ماہ
اپنے تجربات میں سے کچھ نہ کچھ عبقری قارئین کیلئے ضرور لکھوں گا۔ یرقان کیلئے نسخہ: آلو بخارا 150 گرام‘ ثابت دھنیا 120 گرام‘ سنڈھ 120 گرام‘ بہیدانہ 100 گرام۔ طریقہ استعمال: آلوبخارا دو دانے‘ املی چھ دانے‘ ثابت دھنیا دو چمچ‘ سنڈھ دو دانے‘ بہیدانہ ایک چمچ‘ ان اشیاء کو شام کے وقت پانچ گلاس پانی میں بھگودیں۔ صبح نہار منہ تمام اشیاء کو دونوں ہاتھوں سے خوب مسل کرکے چینی ملا کر نہار منہ تمام اشیاء کو دونوں ہاتھوں سے خوب مسل کر چینی ملا کر نہار منہ پی لیں۔ گیارہ دن سے زیادہ استعمال نہ کریں۔
فتح کے دروازے کھلوانے کیلئے: اگر کسی شخص کاکوئی کام اٹکا ہوا ہو اور ہر جائز مراد کیلئے اس دعا کو عقیدت کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے پڑھے‘ یہ دعا فتح کے دروازے کھول دیتی ہے‘ یہ دعا آزمودہ ہے اور مجرب ہے‘ اِنَّمَا اَمْرُہٗ اِذَا اَرَادَ شَیْـًٔا اَنْ یَّقُوْلَ لَہٗ کُنْ فَیَکُوْنُ ﴿(یٰسین82)۔مقدمہ کی کامیابی: روزانہ کسی بھی نماز کے بعد 133 مرتبہ اول و آخر 13 مرتبہ درود شریف کے ساتھ درج بالا آیت پڑھے‘ ان شاء اللہ جو حق پر ہوگا اسے کامیابی ملے گی۔خبردار ناحق ہرگز نہ پڑھے‘ مصیبت میں گرفتار ہوسکتا ہے۔ (عبدالقیوم‘پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں