محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو لمبی زندگی دے اور آپ کو ہمیشہ ہم جیسے لوگوں کے مسائل حل کرنے کا ذریعہ بنائے۔ میں عبقری رسالہ پڑھتی ہوں اس میں وظائف بہت کمال کے ہوتے ہیں‘ عبقری میں سے ایک وظیفہ سورۂ تغابن اور سورۂ رحمٰن کا میں نے اپنے شوہر کیلئے پڑھا تھا۔میرے شوہر کے گلے میں کان کی سائیڈ پر گلٹی تھی‘ بہت درد ہوتا‘ سانس اور گلہ بند ہوجاتا تھا‘میرے شوہر آپریشن سے ڈرتے تھے‘ بہت پریشان تھے کہ کہیں مجھے بھی کینسر تو نہیں ہے۔ پھر میں نے سورۂ تغابن اور سورۂ رحمٰن اکتالیس مرتبہ پڑھ کر کورے گھڑے کے پانی پر پڑھی اور یہی پانی اپنے شوہر کواستعمال کیے‘ گلٹی کافی حد تک کم ہوگئی ہے۔ابھی ٹیسٹ کروائے ہیں تو رپورٹ بھی بالکل ٹھیک آئی‘ کینسر نہیں ہے۔ (ق، نسیم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں