بڑی آنت میں السر: مجھے سات سال سے ایک بیماری ہے جس کا شاید ڈاکٹر کے پاس علاج نہیں ہے۔میری بڑی آنت میں السر (زخم) ہیں‘ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ میرا بڑا پیشاب کنٹرول نہیں ہوتا‘ کپڑوں میں نکل جاتا ہے اور پیشاب میں خون آتا ہے‘ پاخانہ بہت زیادہ آتا ہے‘ دن میں آٹھ سے نو مرتبہ آتا ہے اور ساتھ خون آتا ہے‘ پاخانہ پر بالکل کنٹرول نہیں ہے‘ محترم حکیم صاحب میری حالت بہت خراب ہے‘ بہت علاج کروایا مگر آرام نہیں آرہا۔ خدا را مجھے کوئی دوائی یا نسخہ عنایت فرمائیں۔ جس سے میری بڑی آنت کا مسئلہ حل ہوجائے۔ (اسدحمید‘ پنڈی گھیپ)
مشورہ:بیل گری ایک مشہور پھل ہے‘ یہ پنساریوں سے سوکھا ہوا بھی ملتا ہے اس کا مربہ بھی بنتا ہے اور شربت بھی بنتا ہے بہت خوشبودار پھل ہوتا ہے‘ بہت ہلکا اور خوش ذائقہ۔ کھانا کھانے کے بعد دونوں وقت یہ پھل روزانہ کھائیں۔ مقدار کی کوئی قید نہیں ہے جس طرح عام طور پر کھانا کھانے کے بعد پھل کھاتے ہیں اسی طرح کھالیا کریں‘ نہایت مفید ہے۔ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا ’’السر کورس‘‘ چند ہفتے‘ چند مہینے مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوجائے گا۔
بیٹی کھاتی بہت ہے ـ: بزرگ محترم السلام علیکم! میری بیٹی ہر گھنٹے بعد کھانا کھاتی ہے‘ نامعلوم اسے اتنی بھوک کیوں لگتی ہے‘ ایک مرتبہ چھٹی کلاس میں فیل ہوچکی ہے اب دوسری مرتبہ بھی ایسا ہی چانس بن رہا ہے‘ غصہ بہت زیادہ کرتی ہے‘ چڑچڑاپن بہت زیادہ ہے‘ سبق یادکرتی ہے پھر بھول جاتی ہے۔ (غ، اسلام آباد)
مشورہ:بچی کیلئے باداموں کی گریاں 21 عددکو رات کے وقت بھگو دیں اور صبح چھیل کر ایک ایک گری کھلائیں، 90دن کھائیں۔عبقری دواخانہ کی روشن دماغ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کروائیں۔ ایک ماہ تک بادی چیزیں اور مصالحہ دار چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔بچی کو ایسا پانی پلائیں جس میں لوہا بجھا ہو۔ یعنی کو ئی لوہے کا ٹکڑا لے کر خوب آگ میں سرخ کر لیں پھر اسے پانی میں بجھا دیں اور پھر وہی پانی بوتلوں میں بھر کر محفوظ رکھیں۔ بچی کو یہی پانی پلائیں دوسرا آپ انجیر 3 عدد روزانہ بچے کو صبح نہار کھلائیں۔ انجیر ایک تو نبوی ﷺعلاج ہے اور دوسرا پیٹ کے امراض اور کیڑوں کیلئے نہایت اکسیر ہے۔مزید روغن زیتون 1/2چمچ صبح و شام استعمال کر یں یعنی کھانے کے بعد پلائیں ۔
نفس پر کنٹرول نہیں: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ تین سال سے عبقری پڑھ رہا ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے جسمانی طور پر بہت زیادہ کمزور ہوں‘ تقریباً دو ماہ سے میرا پیٹ خراب‘ لوز موشن آرہے ہیں‘ پیٹ کی دوائیں کھاتا رہا پھر کسی نے کہا ناف کا مسئلہ ہے‘ میں نے اس کو ٹھیک کروانے کی کوشش بھی کی‘ میرا چہرہ بے رونق اور جسم بے جان خود کو تھکا تھکا محسوس کرتا ہوں‘ ٹانگوں میں‘ پٹھوں کے اندر گچھے بنے ہوئے ہیں‘ پورا جسم اکڑا ہوا ہے‘ ایک حکیم صاحب نے کہا تمہارے اندر خشکی بہت ہے دیسی گھی استعمال کرو۔ اس کےعلاوہ میرے اوپر ہروقت شیطان غالب رہتا ہے‘ نظر کو بچانے کی بہت کوشش کرتا ہوں‘ نفس پر کنٹرول بالکل نہیں ہے‘نیند بھی بہت کم آتی ہے۔ (محمد عثمان‘)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کی’’تندرستی ٹانک‘ ‘ فٹنس فولاد ٹانک اور لال قلعہ شاہی ٹانک‘‘ لکھی گئی ترکیب کے ساتھ چند ہفتے ‘ چند مہینے استعمال کریں۔ اس کے ساتھ مصالحہ دار اور بادی اشیاء سے مکمل پرہیز کریں۔ رات سوتے وقت پاؤں کے تلوؤں کی کم از کم پانچ منٹ سرسوں کے تیل سے مالش کریں۔ نماز پنج وقتہ اور صبح کی سیر ہرگز نہ چھوڑئیے۔
میری زبان کالی ہورہی ہے!: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں لکھے سارے وظائف اور ٹوٹکے بہت اچھے ہوتے ہیں‘ محترم حکیم صاحب میرے بہت زیادہ مسائل ہیں سب سے پہلا مسئلہ میرے دانتوں کو کیڑا لگا ہوا ہے جس سے سارے دانت اوپر سے ٹوٹ کر خراب ہورہے ہیں۔ دوسرا مسئلہ میری زبان کا رنگ کچھ عرصہ سے کالا ہورہا ہے۔ تیسرا مسئلہ: مجھے قبض رہتی ہےمیری نظر بھی کمزور ہے‘ پانچ نمبر کی عینک لگی ہے‘ دماغ سن رہتا ہے اور کچھ سال پہلے میرے جبڑے کا مسئلہ ہوا تھا منہ بند ہوگیا تھا جس کی وجہ سے گال اندر کو چلے گئے ہیں اس وجہ سے میں احساس کمتری کا شکار رہتی ہوں۔ براہ مہربانی مجھے ان سب مسائل کا حل بتادیں‘ ساری زندگی دعائیں دوں گی‘ میری عمر 20 سال ہے اور بہت کمزور ہوں۔ میرے مسائل کا حل ضرور تجویز کریں۔ (ا۔ا، فیصل آباد)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا ’’اصلاح معدہ و جگر پیکیج‘‘ چند ہفتے مستقل مزاجی سے استعمال کریں‘ اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کاتیارکردہ ’’سچا منجن‘‘ تو گھر میں کبھی ختم ہی نہ ہونے دیجئے۔ جسمانی کمزوری کیلئے ایک عدد عمدہ سیب لے کر اس میں بڑی سوئی (جسے گندھوئی بھی کہتے ہیں) سے ہرطرف سے سوراخ کرلیں اور رات کو اتنے دودھ میں بھگودیں کہ سیب مکمل ڈوب جائے۔ صبح اٹھ کر نہار منہ سیب کھالیں اور اوپر سے دودھ پی لیں۔ صرف چالیس دن کے بعد آپ کی صحت ان شاء اللہ قابل رشک ہوجائے گی۔
میری والدہ کے مسائل: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ کی عمر 64 سال ہے‘ بلڈپریشر‘ شوگر‘ یورک ایسڈ‘ قبض بھی ہے‘ بیماری سے حساس طبیعت‘ ادویات پر اعتبار نہیں‘ مختصراً ادویات بتائیں جو میں ان کو دے سکون‘ جس سے وہ فائدہ حاصل کرسکیں۔ (ناصر‘ راولپنڈی)
مشورہ:آپ اپنی والدہ کو عبقری کا ’’یورک ایسڈ کورس‘‘ اور ’’عرق شوگر شفاء‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں‘ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔
قبض‘ بواسیر اور الرجی: میری عمر 45 سال ‘ دائمی قبض رہتی ہے‘ بادی بواسیر کے ساتھ ٹینشن‘ بالوں کی حالت ناگفتہ بہ‘ الرجی‘ ناخن خراب‘ کوئی نسخہ اور دوائی تجویز فرمادیں۔ (ن‘ راولپنڈی)
مشورہ:آپ عبقری دواخانہ کا’’بواسیر کورس ‘‘ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ اس کے عبقری دواخانہ کی ’’سکون افزاء‘‘ سیرپ کی چند بوتلیں استعمال کریں۔ ان شاء اللہ آپ کے مسائل حل ہوجائیںگے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں