محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس نظر کی کمزوری کو دور کرنے کیلئے ایک طبی نسخہ ہے‘ جو کہ بہت زیادہ آزمودہ اور کارآمد ہے۔ یہ نسخہ ہماری جامع مسجد کے امام صاحب استعمال کرتے ہیں‘ ان کی عمر 80 سال کے قریب ہے‘ مگر وہ آج بھی چشمہ نہیں لگاتے‘ بالکل فٹ ہیں۔ جب میں نے ان کی صحت کا راز پوچھا تو انہوں نے مجھے اسی ٹوٹکے کے متعلق بتایا۔ ھوالشافی: بادام پانچ عدد‘ کشمش دس عدد‘ اس کی مقدار اسی نسبت سے بڑھائی بھی جاسکتی ہے۔ اگر گرمیوں کا موسم ہے کہ یہ دونوں چیزیں رات کو مٹی کے پیالے میں پانی ڈال کر بھگودیں‘ صبح نہار منہ دھو کر باداموں کا اوپر والا باریک چھلکا اتار کر کھالیں‘ پھر ایک گھنٹے بعد ناشتہ کرلیں۔ اگر سردیوں کا موسم ہے تو ان دونوں چیزوں کو رات کے وقت بھگونے کی ضرورت نہیں بس صبح نہار منہ کھالیں۔ ان شاء اللہ عینک کا نمبر مزید نہیں بڑھے گا۔ اس کے علاوہ یہ ٹوٹکہ دماغی‘ اعصابی کمزوری کا بھی بہترین علاج ہے۔نیند کیلئے:اِنَّ اللہَ وَمَلٰٓئِکَتَہٗ یُصَلُّوْنَ عَلَی النَّبِیِّ یٰاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا ﴿احزاب۵۶﴾سونے سے پہلے صرف تین مرتبہ پڑھیں‘ ہر قسم کے تفکرات سے بے نیاز ہوکر دائیں کروٹ لیٹ کر سوجائیں۔ (محمد نصیرشاہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں