اللہ تعالیٰ کے ذکر سے دل کو سکون ملتا ہے‘ کوئی سی بھی پریشانی ہو‘ سکون حاصل کرنے کیلئے نمازوں کی پابندی رکھیں‘ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے وضو بے وضو ہزاروں مرتبہ یَااَللہُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ پڑھتے رہیں۔ چوبیس گھنٹے میں کم از کم آدھا گھنٹہ درود شریف پڑھیں۔ صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّدٍ صَلَّی اللہُ عَلَیْہٖ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ پڑھ لیا کریں۔ جو کام شروع کریںبِسْمِ اللہِ پڑھ کر شروع کریں۔ ہر نماز کے بعد 60 مرتبہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھ لیا کریں۔ عصر کی نماز کے بعد سورۃ المجادلہ تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پانی پی لیں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ تمام مسائل حل ہوجائیں گے۔ پابندی اور اعتماد شرط ہے۔
ہرقسم کی پیٹ کی خرابی دور: حضور نبی کریم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے ’’شہد شفا ہے‘‘ شہد معدے کیلئے بہترین دوا ہے۔ ایک طبی نسخہ حاضر ہے‘ تلسی(نیازبو) کے پتوں کا رس نکال لیں۔ پانچ قطرے رس میں ایک چمچ شہد ملا کر پی لیں۔
پیٹ درد کیلئے روحانی نسخہ: گیارہ دن تک ہر نماز کے بعد سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر تھوڑے سے شہد پر دم کرکے چاٹ لیا کریں‘ پیٹ درد سے نجات کیلئے ہر نماز کے بعد سورۃ المرسلات کی آیت نمبر 43،44 یعنی تینتالیس اور چوالیس تین بار پانی پر دم کرکے پانی پی لیں‘ مریض خود پی لے یا کوئی فرد بھی پڑھ کر پلادے‘ ان شاء اللہ تعالیٰ شفایابی نصیب ہوگی۔
ناجائز قبضہ سے نجات: کسی نے آپ کے مکان‘ جائیداد‘ زمین پر ناجائز قبضہ کرلیا ہو تو آپ ہر نماز کے بعد اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ ساٹھ مرتبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے دعا کریں۔ یاد رہے یہ سارے عمل کرنے کیلئےنماز پنجگانہ کی پابندی ضروری ہے۔
رشتے کا مسئلہ حل ہوگا: نماز کی پابندی رکھیں‘‘ صرف وظیفے کیلئے نماز کے پابند نہ بنیں بلکہ فرض سمجھ کر ہمیشہ کیلئے نماز کے پابند بن جائیں نماز کے بعد کی دعائیں قبول ہوتی ہیں ہر نماز کے بعد ساٹھ مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھ کر دعا کریں‘ رات بعد نماز عشاء ساٹھ مرتبہ تیسرا کلمہ پڑھنے کے بعد چالیس مرتبہ سورۂ اخلاص چالیس دن تک پڑھیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کریں ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔
اور قرض اترگیا: حضرت فضیل بن فضالہ رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا کہ میں ایک بار مقروض ہوگیا‘ قرض سے نجات کے لیے اللہ کریم کے آگے گریہ زاری کے علاوہ یہ دعا پڑھتا رہتا تھا یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ بِحُرْمَۃِ وَجْھِکَ الْکَرِیْمِ اِقْضِ عَنِّیْ دَیْنِیْ
اے ذوالجلال والاکرام اپنے وجہ کریم کی حرمت سے میرا قرض ادا کرنے کے اسباب پیدا کر۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں