Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سترہ سو سال پرانا راز اچانک ظاہر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

بے تکلفی سے کھانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہوں اور جی بھر کر کھاتا ہوں۔ دو سال قبل مجھے اپنے ناخن دکھائے جو کہ انگلیوں سے ایسے محسوس ہورہا تھا کہ شاید ابھی جدا ہوجائیں گے‘ سورائسسز کی وجہ سے ناخن خراب ہوچکے تھے‘ مجھے یہاں تک بتایا کہ جب میں دفتر میں فائل پر دستخط کرتا ہوں تو جو میرے ماتحت بیٹھے ہوتے ہیں ان کے سامنے اپنے ناخن ظاہر کرتے ہوئے مجھے ایک احساس ہوتا ہے۔ بہت اینٹی بائیوٹک ادویات کھائیں لیکن فائدہ نہیں ہوا اور ناخن خراب سے خراب تر ہوتے چلے گئے حتیٰ کہ کئی کریمیں اور کئی چیزیں بھی لگائیں لیکن فائدہ نہیں ہوا۔ میں نے انہیں ایک ٹوٹکہ بتایا اور ان سے عرض کیا کہ اسے اتنا کھائیں جتنا کہ کھانا کھاتے ہیں حتیٰ کہ پیٹ بھر جائے۔ اب پچھلے سال جب ان کے پاس جانے کا موقع ملا اور الحمدللہ اس سال بھی ان سے ملاقات ہوئی اور ان کے گھر کھانا کھا کر آیا۔ حالانکہ جدہ میں تسبیح خانہ اور عبقری سے تعلق رکھنے والے ہمارے فیس بک کے اعدادو شمار کے مطابق ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ افراد ہیں لیکن بات نسبت‘ تعلق اور پیار کی ہے۔ خالد تھانوی صاحب مجھے بتانے لگے کہ میرے ناخن بہترین‘ شفاف‘ خوبصورت اور پرکشش ہوگئےہیں‘ لوگ حیران ہیں‘ خود میں بھی حیران ہوں کہ صحت یابی کا یہ راز مجھے کیسے ملا؟ اور میں نے کیسے پایا؟جس کو بھی میں نے یہ ٹوٹکہ بتایا وہ استعمال کرنے پر ٹوٹ پڑا اور اس نے بہت نفع اور فائدہ پایا۔ یہ ٹوٹکہ نہیں یہ صحت کا ایک راز ہے جو دراصل آج سے ہزاروں سال پہلے سے تجربہ شدہ ہے لیکن میں سترہ سو سال پہلے اس لیے بتارہا ہوں کہ یہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور حضرت محمد ﷺ کے درمیانے عرصہ کی بات ہے ‘یونان کے ایک بہت بڑے معالج اپنے قافلے کے ہمراہ جنگل میں سفر کررہے تھے‘ ان کا جسم کوڑھ سے بھرا ہوا تھا وہ خود بہت بڑے معالج تھے لیکن وہ اپنے علاج معالجے میں ناکام ہوچکے تھے۔ کھانا اور سامان سفر ختم ہوگیا حتیٰ کہ درختوں کے پتے ‘ جڑی بوٹیاں اور گھاس کھانا شروع کردیا کیونکہ زندگی بچانے کا واحد یہی راستہ تھا کچھ گھاس اور درختوں کے پتے کھائے جس سے معدہ خراب ہوگیا اور الٹیاں شروع ہوگئیں اب پریشان ایک خوشبو دار گھاس جو کہ کھانے میں بھی اچھا لگا اور اس سے معدہ بھی بہتر محسوس ہوا بس پھر اسی گھاس کو ہی کھانا شروع کردیا۔ ستر دن سے زیادہ وہ اسی جنگل میں رہے‘ بہت گھنا جنگل تھا ۔ وہ جب قافلے سمیت جنگل سے نکلے توان کے جسم سے چھلکے اترنے لگے اور اندر سے نئی تروتازہ‘ صحت مند اور خوبصورت جلد نمودار ہوئی‘ وہ حیران ہوئے کہ شاید کوئی نئی تکلیف شروع ہوگئی ہے‘ اسی گھاس کی وجہ لیکن دوسرے دن انہیں احساس ہوا کہ ایک خوبصورت جلد نے مجھے یہ پیغام دیا ہے کہ بیماری ختم کوڑھ کا خاتمہ اور صحت وتندرستی حیرت انگیز طور پر بن چاہے مل گئی ہے۔ اب ان کی خوشی کی انتہا نہ رہی اور ان کا کوڑھ ختم ہوگیا۔ ایک دوسرے دوست نے بھی یہی گھاس بطور کھانا استعمال کیا تھا وہ سر سے گنجا تھا اس کا گنجا پن ختم ہوگیا اور اس کے بہترین بال اگ آئے‘ ایک تیسرا دوست اس کا پیٹ بڑھا ہوا تھا چربی اور جسم بہت زیادہ لٹکا ہوا تھا ‘وہ سوفیصدصحت مند اور موٹاپے سے نجات پاچکا تھا اور اس کے سارے روگ ختم ہوگئے۔ قافلے میں موجود ایک اور دوست کا بھی یہی حال تھا اس کو بھی فائدہ ہوا ایک فرد ایسا تھا جو چلنے پھرنے سے عاجز تھا اور اپنے خچر پر سفر کررہا تھا‘ اس نے صرف چند ہفتوں کے بعد ہی محسوس کرلیا کہ جب بھی وہ حاجت کیلئے اترتا تھا تو اسے اپنے جسم میں پھرتی اور چستی محسوس ہوئی‘ گھٹنوں اور جوڑوں کا درد ختم ہوگیا۔ الغرض قافلے میں جتنے بھی افراد تھے ان میں جو جو روگ تھے اور جتنی بھی بیماریاں تھیں وہ ساری کی ساری ختم ہوگئیں۔ یہ بہت حیران ہوئے بس فوراً نظر اسی خوشبودار گھاس کی طرف گئی چونکہ خود معالج بھی تھے اب واپس لوٹے اور اس گھاس کو بہت زیادہ اپنے پاس ذخیرہ کرلیا پھر اس پر تحقیقات شروع ہوئیں اور پتہ چلا کہ اس کو پودینہ کہتے ہیں اور اس کےتو اس سے پہلے بھی اور زیادہ فوائد ہیں۔ قارئین! کیا خیال ہے؟ اگر آپ خاتون ہیں اور خوبصورت چہرہ‘ خوشنما جلد اپنے گھرانے کیلئے چاہتی ہیں ‘ آپ مرد ہیں آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے جلدی روگ ختم ہوجائیں آپ جوان ہیں آپ کے جوانی کے دانے ہمیشہ کیلئے کوچ کرجائیں اور صحت و تندرستی آپ کی ساتھی رہے تو پریشان نہ ہوں؟ بس یہی ٹوٹکہ استعمال کریں جو میں ابھی آپ کو بتانے لگا ہوں آپ کی جلد پر کوڑھ ‘سورائسسز‘ ایگزیما ‘داد‘ چنبل ‘پرانے سے پرانی خارش ‘شوگر کے زخم‘ نہ ختم ہونے والی پرانی ناسور‘ بھگندر ‘جلد کا کوئی بھی زخم‘ داغ اور ناخن کی خرابی ہے بس چپکے سے یہی ٹوٹکہ لے لیں۔ ویسے یہ ٹوٹکہ معدہ کیلئے‘ شوگر جتنی بھی لاعلاج ہو اس کو ختم کرنے کیلئے‘ موٹاپا‘ گیس‘ بادی تبخیر کیلئے بڑھے ہوئے پیٹ اوربڑھے ہوئے جسم کیلئے انوکھے کمال رکھتا ہے۔ اس کے علاوہ جب اس کو آپ استعمال کریں گے تو آپ پر انوکھے حیرت انگیز فوائد کھلنا شروع ہوں گے۔ حسب ضرورت دہی لیں اور تازہ دیسی پودینہ ڈنڈیوں سمیت کاٹ کر اس میں ڈالیں ہاتھوں سے یا چمچ سے بطورکھانا استعمال کریں۔ ایک وقت‘ دو وقت یا تین وقت اتنا کھائیں۔ اتنا کھائیں‘ اتنا کھائیں کہ جی بھر کر کھائیں بس چند، چند ہفتے، چند مہینے اور پھر صحت و تندرستی کا کمال دیکھیں۔ دہی بھی زیادہ ہو اور پودینہ بھی زیادہ ہو بلکہ پودینہ زیادہ ہو تو بہتر ہے۔ (جاری ہے)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 978 reviews.