محترم حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے ایک بہت ہی عجیب و غریب روحانی مسئلہ تھا کہ جب بھی میں نماز یا قرآن پاک پڑھنے کی کوشش کرتا تو میرے ہاتھ پاؤں اور ماتھے پر پسینہ اور شدید گھبراہٹ شروع ہوجاتی اور ایسے لگتا کہ دل کو کوئی دبا رہا ہے اور پھر میں نماز اور قرآن کی تلاوت چھوڑ دیتا۔ تقریباً ڈیڑھ دو سال پہلے مجھے ایک کتاب پڑھنے کا موقع ملا‘ اس کتاب کو پڑھ کر میرے دل میں درود پاک پڑھنے کی شدید خواہش پیدا ہوئی اور پھرمیں نے صبح و شام ایک ایک تسبیح درود پاک پڑھنا شروع کردی‘ مجھے ایک روحانی سکون ملنا شروع ہوگیا اور پھر یہ مقدار ایک ہزار مرتبہ صبح وشام تک پہنچ گئی‘ پھر عبادات میں گھبراہٹ والا معاملہ بھی ختم ہوگیا۔بہت روحانی سکون ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں