Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیاز کا جوس لگائیے گنجا پن بھگائیے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

ستمبر کے جوابات
1۔ ام مصعب صاحبہ! آپ یہ ٹوٹکہ استعمال کیجئے سائیڈ ایفیکیٹ سے بالکل پاک ہے۔آپ پیاز کا جوس نکال کر اسے سرپر لگائیے‘جوسرمشین کے ذریعے پیاز کا جوس نکال سکتے ہیں یا پھر 4سے 5کاٹے ہوئے پیاز پانی میں 10 منٹ تک ابال کر پانی کو ٹھنڈا کر کے چھان لیں اور بالوں دھونے کے بعد استعمال کریں۔اگر آپ پیاز کی بو برداشت کر سکتی ہیں تو سارا دن بھی یہ جوس سر پر لگارہنے دیں لیکن اگر آپ کو اس سے پریشانی ہوتی ہے تو ایک گھنٹے بعد صاف پانی سے سرکو دھولیں۔(شہریار‘ لاہور)
2۔ بھائی!آپ عبقری دواخانہ کی ’’اکسیرالبدن ‘ جوہرشفاء مدینہ اور کراماتی تیل‘‘ لکھی گئی ترتیب کے مطابق چند ہفتے چند مہینے استعمال کریں۔ہم نے یہ ادویات اپنے بھائی کو پانچ ماہ استعمال کروائیں تھیں الحمدللہ اب وہ مکمل صحت یاب ہے۔ آپ بھی یہی ادویات استعمال کریں۔(عرفان علی‘ اسلام آباد)
3۔بہن آپ کا مسئلہ میں نے گہرائی سے پڑھا‘ آپ اس طرح کریں کہ حتی الامکان کوشش کریں کہ آپ کے گھر میں حرام کبھی نہ آئے‘ بچے کبھی حرام کا لقمہ نہ کھائیں۔ روزانہ یا ہفتے میں ایک مرتبہ ہر بچے کا حسب توفیق صدقہ ضرور دیں‘ نماز فجر اور نماز عشاء کے بعد تین تین مرتبہ سورۂ یٰسین اور سورۂ رحمٰن پڑھ کر پانی پر دم کرکے تمام بچوں کو پلائیں۔ ماسوائے چھوٹی بچی کے تمام بچوں کو عبقری دواخانہ کا’’الرجی نزلہ کورس‘‘ چند ہفتے ‘ چند مہینے ضرور استعمال کروائیں۔ چھوٹی بچی کو عبقری دواخانہ کا ’’چلڈرن سیرپ‘‘ اور ’’فٹنس فولاد ٹانک‘‘ چند بوتلیں ضرور پلائیں۔(حافظ عطا اللہ‘ پشاور)
4۔فرحان بھائی!یہ نسخہ میرا آزمودہ ہے ایک چھوٹا چمچ پسا ہوا ادرک اور ایک چھوٹا چمچ ہلدی ایک کپ پانی میں ڈال کر 10منٹ کے لیے ابالیں ۔اسے چھان کر تھوڑا سا شہد شامل کریں۔ اس سیال کو دن میں دو بار استعمال کریں ۔اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کے ’’کراماتی تیل ‘‘ کی مالش ضرور کیجئے!۔ (عاشق حسین‘ ساہیوال)

اکتوبر کےسوالات
قارئین! میری عمر پچاس سال ہے‘ مجھے ماہواری کا سلسلہ دو سال سے ختم ہوگیا ہے‘ بائیں طرف چیسٹ میں گلٹی ہے‘ اعصابی کمزوری شدید ترین ہے‘ گرمی یا غصہ کی حالت میں تناؤ بڑھ جاتا ہے‘ غصہ بہت ہی زیادہ آتا ہے ۔ اتنا غصہ آتا ہے کہ مرنے یا مار دینے کو دل کرتا ہے‘براہ مہربانی اس کا علاج بتادیں۔ (شاہدہ ذوالفقار‘ لاہور)
قارئین السلام علیکم! میں نے اپنا پرانا سکول چھوڑ دیا ہے‘ اب میں ایک نئے سکول میں پڑھ رہی ہوں‘ پرانے سکول میں میں بہت اچھے نمبروں سے پاس ہوتی تھی میرے ممی پاپا کوکبھی میری کوئی شکایت نہیں آتی تھی۔ مگر جب سے نئے سکول میں داخل ہوئی ہوں تب سے کسی بھی ٹیسٹ یا ایگزام میں پاس نہیں ہوئی۔ اگر میری ماما مجھے کوئی بات بتائیں تو میں وہ بھی بھول جاتی ہوں اور ہاں چھوٹی چھوٹی باتوں پر مجھے بہت غصہ آتا ہے۔ مجھے تو سمجھ نہیں آتی کہ میں بقایا زندگی کیسے گزاروں گی؟ قارئین مجھے کچھ بتائیے۔ (زارا‘ ملتان)
3۔ قارئین !میری شادی کو سات سال ہوگئے ہیں‘ میرے تین بچے ہیں‘ دو بیٹیاں اور ایک بیٹا‘ یہ بچے میرے بالکل ٹھیک پیدا ہوئے‘ لیکن اب دو سال ہوگئے ہیں میرا حمل ٹھہرتا ہی نہیں‘ دو سال میں چار مرتبہ ڈی این سی ہوگئی‘ قارئین مجھے کوئی نسخہ یا وظیفہ بتائیے۔ (س۔ن‘کراچی)
4۔محترم قارئین السلام علیکم!! مجھے تیرہ سال سے جوڑوں کی بیماری ہے جس کی وجہ سے نہ ٹھیک طرح سے چل سکتا ہوں اور نہ اٹھ اور بیٹھ سکتا ہوں‘ میری ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہے جس کی وجہ سے اکثر نزلہ ہوتا ہے اور گلا بھی خراب ہوتا ہے‘ ناک بند ہونے کی وجہ سے سانس کی تکلیف بھی ہے‘ اکثر بخار رہتا ہے‘ معدہ کی تکلیف بھی ہے جس کی وجہ سے کھانے پینے کو دل نہیں کرتا‘ سب سے بڑا مسئلہ ہے کہ میری پیشاب کی نالی تنگ ہے جس کی وجہ سے کھلا پیشاب نہیں ہوتا اور سوزش ہوتی ہے‘ اکثر زخم ہوتا ہے‘ براہ مہربانی میری ان بیماریوں کیلئے کوئی علاج تجویز فرمادیں۔ شکریہ! (بصیراحمد‘ بہاولنگر)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 991 reviews.