محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ آپ کو صحت اور لمبی عمر عطا فرمائے۔یہ ٹوٹکہ میں نے 1998ء میں استعمال کیا تھا‘ تقریباً دو یا تین بارکے استعمال کے بعد اس کی کبھی ضرورت نہیں رہتی۔ جن کے بال دو منہ والے ہوجائیں وہ ثابت اسپغول نہانے سے پہلے ایک چمچ ایک گلاس پانی میں بھگودیں‘ جب یہ پھول جائے تو بالوں کو دھونے کے بعد یہ اسپغول دونوں ہاتھوں سے اچھی طرح مل کر بالوں کے سروں پر اچھی طرح ملیے‘ جب تمام بالوں پر یہ اسپغول اچھی طرح مل لیں تو پھر پانی سے بال دھو لیں‘ جب بال کچھ کچھ گیلے ہوں تو ان میں کنگھی پھیرلیں کیونکہ اگر یہ خشک ہوجائیں تو اسپغول کا نکلنا مشکل ہوجاتا ہے۔ دو یا تین بار کے استعمال سے دو منہ بال ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوجاتے ہیں۔ کمال کا ٹوٹکہ ہے۔ (طاہرہ‘ ساہیوال)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں