Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

ستارہ مجھے پھانسی لگارہی ہے: میں نے دیکھا کہ ستارہ مجھے پھانسی لگانے کیلئے میرے گلے میں رسی ڈال کر گلے کے پھندے کے لیے ناپ لے رہی ہے۔ ایک موٹی رسی بالکل پھانسی کے اسٹائل میں میرے گلے میں بندھی ہوئی ہے اور ستارہ پھندے کو چھوٹا اور بڑا کرکے سیٹ کررہی ہے۔ جب وہ میرے گلے میں پھندا سیٹ کررہی ہوتی ہےتو میں بالکل بے بس‘ لاچار اور خاموش کھڑی ہوں‘ میں نہ زبان سے کچھ کہتی ہوں نہ ہاتھ یا پیر سے کوئی مزاحمت کرتی ہوں۔ میں نے بالکل ناامید ہوکر ہر طرح کی قولی اور فعلی کوشش ترک کردی ہے۔ وہ جہاں چاہتی ہے میں وہاں کھڑی ہوجاتی ہوں اور وہی کرنے لگتی ہوں جو وہ چاہتی ہے۔ (ثمن‘ راولپنڈی)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا ااشارہ ہے کہ آپ کو گناہوں سے استغفار کی توفیق ملے گی اور اللہ کی رضا کے کاموں میں اپنے آپ کو وقف کرنے کا شوق پیدا ہوگا آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں۔ واللہ اعلم۔
میت والا گھر: میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر کے ساتھ جو گھر ہے اس کی چھت پر میری دوست کی امی کی میت رکھی ہے جو کمبل میں لپٹی ہوئی ہے مگر وہاں میت والے گھر جیسا ماحول نہیں بلکہ لوگ نارمل انداز میں وہاں باتیں کررہے ہیں اور میری دوست کافی تیار ہے جیسے کسی شادی پر جانے کیلئے تیار ہو۔ اس نےسرخ رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے۔ میں اسے تیار دیکھ کر پریشان اور حیران ہوتی ہوں کہ اس کی امی فوت ہوگئی ہیں اور یہ لاپروائی سے ادھر ادھر تیار گھوم رہی ہے۔ میرےپوچھنے پر بھی وہ مجھے بہت لاپروائی سے جواب دیتی ہے کہ جیسے اس کی امی کو کچھ نہ ہوا ہو الٹا وہ خوش ہے کہ امی چلی گئی۔ (ناز پری‘ ملتان)
تعبیر: آ پ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کی مذکورہ دوست سے آپ کا کسی بات پر شدید تنازع اور تعلقات میں کشیدگی پیدا ہوجائے تاہم بہتر ہوگا کہ اپنے معاملات میں محتاط رویہ اختیار کریں تاکہ زیادہ نقصان سے حفاظت رہے۔ واللہ اعلم۔
مالی پریشانیاں: میں نے دیکھا کہ ہم سب کزنز سیر کیلئے کہیں جارہے ہیں‘ اچانک میں‘ میری بہن اور میرا کزن الگ ہوجاتے ہیں۔ ہم گھر واپس آرہے ہوتے ہیں کہ راستے میں دو کالی بھینسیں ہمارا راستہ روک لیتی ہیں وہ ہمارا بہت دور تک پیچھا کرتی ہیں لیکن ہم پھر بھی بچ جاتے ہیں۔ اس کے دو دن بعد پھر میں نے خواب میں کالی بھینس دیکھی‘ اس کے ساتھ گائے کا چھوٹا سا بچہ بھی تھا۔ میں اکیلی اکیڈمی سے واپس آرہی ہوتی ہوں کہ کالی بھینس میرے پیچھے لگ جاتی ہے وہ مجھے مارنے کی کوشش کرتی ہے۔ میں اپنے محلے کے کسی کے گھر میں گھس جاتی ہوں اور دروازہ اندر سے بند کرلیتی ہوں لیکن وہ بھینس دروازے کے باہر میرا انتظار کرتی ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے‘ میں اپنے گھر میں داخل ہونے لگتی ہوں کہ وہ کالی بھینس پھر میرے سامنے بڑے غصہ میں کھڑی ہوتی ہے پھر میری آنکھ کھل گئی۔ (صائمہ‘ لاہور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کو مالی پریشانیاں بار بار تنگ کریں گی۔ آپ استغفار کثرت سے پڑھا کریں اور پنج وقتہ فرض نمازوں کی پابندی کرتے ہوئے ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ یَارَزَّاقُ یَاوَھَّابُ پڑھ کر حالات کی بہتری کی دعاکرلیا کریں۔ ان شاء اللہ بہتری آجائے گی۔ واللہ اعلم
کفن پہنے والدسامنے لیٹے ہیں: میں نے دیکھا کہ ایک کمرے میں بیٹھا ہوا ہوں‘ سامنےبہن بیٹھی ہوئی ہیں اور دوسری طرف والد صاحب جن کے انتقال کو چار مہینے ہوگئے ہیں‘ کفن پہنے لیٹے ہوئے ہیں پھر اچانک وہ کھڑے ہوجاتے ہیں تو میں چونک جاتا ہوں اور یہ سوچتا ہوں کہ شاید والد صاحب کو دفنانے میں دیر ہونے کی وجہ سے ان کے جسم میں کسی اور کی روح آگئی ہے پھر والد صاحب کفن میں بڑے آرام اور زندہ انسانوں کی طرح منہ اور ہاتھ دھوتے ہیں اور میں مطمئن ہوجاتا ہوں پھر میں ان کے ساتھ چل کر دوسرے کمرے میں داخل ہوجاتا ہوں تو میری والدہ اور بڑے بھائی بیٹھے ہوتے ہیں۔ میں اپنے بھائی سے خوشی سے کہتا ہوں کہ ابو تو زندہ ہیں میں یہ بات سب کو بتادوں تو بھائی منع کردیتے ہیں۔ (عبدالرحمٰن‘ گجرات)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ کے خاندان میں کچھ تنازعات پیدا ہوں گے لیکن جس طرح والد صاحب نے اپنی زندگی میں اپنے ملنے جلنے والوں کے ساتھ معاملات رکھے اگر آپ نے بھی وہی طریقہ اختیار کیا تو یہ سب تنازعات بہت سہولت سے طے ہوجائیں گے۔ واللہ اعلم۔
اچھے اور خراب امرود: میں ایک جگہ کھڑا ہوں‘ ایک بس وہاں آکر رکتی ہے‘ اس میں سے ایک آدمی امرود لے کر اترتا ہے‘ وہ امرود چھانٹ کر اچھے امرود ایک طرف رکھتا ہے‘ میں اسے پچاس روپے کا نوٹ دیتا ہوں اور کہتا ہوں ایک کلو امرود دے دو‘ وہ مجھے خراب امرود دیتا ہے‘ میں لینےسے انکار کردیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ صاف امرود دو۔ وہ کہتا ہے کہ یہ امرود ملیں گے اور مجھے زیادہ پیسے واپس کرکے کہتا ہے یہ پانچ سو روپے کے لے لو‘ میں اس سے کہتا ہوں یہ پیسے زیادہ ہیں میں نے تو صرف پچاس روپے دئیے تھے تم مجھے پانچ سو روپے دے رہے ہو کیا تم مجھے آزما رہے ہو اگر میں لے کر چلا جاتا تو تم مجھے تلاش نہیں کرسکتے تھے۔ وہ جواب دیتا ہے کہ میں تمہیں ڈھونڈلیتا۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اشارہ ہے کہ آپ رزق حلال کے حصول کی کوشش کریں گے تو آپ کو حرام ذریعہ آمدنی کا لالچ دیا جائے گا۔ اگر خدانخواستہ آپ اس پر راضی ہوگئے تو بیماریاں اور طرح طرح کی پریشانیاں آپ کا پیچھا لے لیں گی اور ان سے بچ نہیں پائیں گے۔ اللہ پاک آپ کو صحیح فیصلہ کرنے کی قوت عطا فرمائیں۔ آپ پنچ وقتہ فرائض نماز کے بعد یَاھَادِیُ سو مرتبہ پڑھ کر ہدایت کے حصول کی دعا کرلیا کریں۔ واللہ اعلم۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 994 reviews.