Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہڈیوں کا درد

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

اکثر اطباء کرام کا واسطہ ایسے مریضوں سے لازمی رہتا ہے جو ہڈیوں میں درد کی شکایت کرتے ہیں۔ خواتین و حضرات کی اکثریت شاکی رہتی ہے کہ پنڈلی کی ہڈی میں درد ہے پائوں کے نیچے تلوے میں درد رہتا ہے۔ انگلی کی ہڈیاں درد کرتی ہیں۔ کمر میں درد کی شکایت والے اکثر مریض آتے ہیں۔ گردن کے نیچے مہروں کے قریب درد کا احساس ہوتا ہے۔ بازو کی ہڈیاں درد کرتی ہیں۔ بعض ایسے مریض بھی مطب میں آتے ہیں جو یہ بات کرتے ہیں کہ چلتے وقت بعض اوقات پنڈلی کی ہڈی ایسے محسوس ہوتی ہے جیسے کریک ہوگئی ہو۔ ہلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ چند لمحے رک کر یا بیٹھ کر چلا جاتا ہے۔ پائوں کی انگلیاں اندر سے دکھتی ہیں۔ الغرض ہڈی کے درد کی شکایت والے بے پناہ مریضوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ کس جگہ کیوں درد ہوتا ہے۔ کیا وجہ ہوسکتی ہے۔ یہ ایک طبیب تشخیص کرکے علاج کرلیتا ہے۔ مگر بعض اوقات ادویات دے کر مریض تندرستی حاصل نہیں کر پاتا۔ اس وقت معالج کی پریشانی بڑھ جاتی ہے۔ ایسے وقت معالج کو چاہیے ذرا سوچ بچار سے کام لے۔ یہ ذہن میں رہے کہ جس ہڈی میں بھی درد ہے اس قرب و جوار میں کون سا عضو ہے۔ مریض کی ظاہری علامت کیا ہے۔ اگر ورم بھی ساتھ ہے تو پہلے ورم ختم کرنے کی تدبیر کرے ورم کے خاتمہ کے ساتھ ہی درد میں افاقہ شروع ہو جاتا ہے۔ مریض چلتے ہوئے پنڈلی کی ہڈی میں درد کی شکایت کرتا ہے تو آپ ایسے مریض جن کو ورم بھی ساتھ ہو مندرجہ ذیل ادویہ پہلے دیں۔ھوالشافی: عرق مکوہ خالص ایک بوتل، قلمی شورہ 20 گرام، نوشادر ٹھیکری 20 گرام، جوکھار 20 گرام تمام اشیاء کوٹ چھان کر عرق مکوہ میں ملا دیں۔ صبح و شام مریض کوایک چائے کا چمچ
ہمراہ ایک گلاس پانی ملاکر استعمال کرائیں۔ ورم اترنے کے بعد مندرجہ ذیل دوا بناکر شدید تکلیف کی صورت میں ایک ماہ ورنہ پندرہ دن استعمال کرائیں اور قدرت کا نظارہ دیکھیں۔
ھوالشافی: اسنگدھ ناگوری 50 گرام، تج 50 گرام،زنجبیل 10 گرام، فلفل سیاہ 10 گرام تمام ادویہ باریک مثل میدہ بناکر کشتہ مرجان خاص 10 گرام ملاکر محفوظ رکھیں۔
خوراک:3 گرام صبح و شام ہمراہ گرم دودھ یا پانی استعمال کرائیں۔ہڈیوں کے ایسے درد میں بھی مفید ہے جس میں ایسے محسوس ہوتا ہو کہ ہڈی ٹوٹ چکی ہے۔ بے انتہا مفید ہے۔ چلتے پھرتے دشواری محسوس کریں۔ زیادہ بیٹھ کر اٹھا نہ جاتا ہو ایسے مریضوں کیلئے مفید دوا ہے۔عورتوں کے عام

مرض لیکوریا، (سیلان الرحم) کی طرف ضرور توجہ دیںسیلان الرحم (لیکوریا) ایک ایسا مرض ہے جو اندر ہی اندر گھن کی طرح عورتوں کو چاٹتا اور کمزور کرتا ہے۔ بعض لڑکیاں صرف پنڈلیوں کے درد کا ذکر کرتیں ہیں۔ مرض لیکوریا کی جانب توجہ نہیں دیتیں۔حاذق طبیب اس طرف ضرور توجہ کریں۔ ایسی خواتین کو مندرجہ ذیل دوا بناکر استعمال کرائیں۔ ھوالشافی: کشتہ بیضہ مرغ 10 گرام، کشتہ صدف 10 گرام ، کشتہ حلزون 10 گرام، کمر کس 50 گرام، گوند کیکر 50 گرام ، زنجبیل10 گرام، مائیں خورد 50 گرام تمام ادویات کوٹ چھان کر سفوف بناکر کشتہ جات مکس کر کے محفوظ رکھیں۔خوراک: 5 گرام ہمراہ دودھ صبح و شام قبض کا خاص خیال رکھیں۔فوائد: ایسی خواتین جو پنڈلیوں میں شدید درد کا اظہار کریں اور تشخیص میں مرض لیکوریا کی مریضہ ہوں ان کے لیے بے انتہا مفید نسخہ ہے۔ بعض اوقات ذیابیطس میں مبتلا خواتین و حضرات جو ذیابیطس شوگر کا علاج مدتوںسے کررہے ہوتے ہیں یا انگلش میڈیسن لیکر گزارہ کررہے ہوں وہ پنڈلی پائوں کی انگلیوں، ایڑھی بازو کی ہڈی، کہنی وغیرہ میں اکثر درد کی شکایت کرتے ہیں۔ پرانے ذیابیطس کے مریض جن کو ہڈیوں میں درد کی شکایت رہتی ہو۔ چلنے پھرنے میں وقت محسوس کرتے ہوں بعض مریض تو یہاں تک خوف کھاتے ہیں کہ حکیم صاحب غور سے دیکھیں کہیں ہڈی تو نہیں ٹوٹ گئی۔ جب کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوتی دراصل چلتے وقت ایسے لگتا ہے جیسے ٹانگیں ساتھ نہ دے رہی ہوں۔ایسے مریضوں کیلئے مندرذیل نسخہ بنائیں اور استعمال کرائیں۔ھوالشافی:تال مکھانہ 30 گرام، تج 30 گرام کلونجی 50 گرام، تخم بابو نہ 20 گرام۔ کشتہ فولاد:20 گرام، کشتہ مرجان خاص 20 گرام، تمام اشیاء کوٹ چھان کر سفوف بناکر محفوظ رکھیں۔ خوراک:3+3 گرام صبح و شام ہمراہ پانی یا ایک کپ پھیکا گرم دودھ۔ آخر میں ایک نسخہ جو ہر شخص جو ہڈیوں کے درد میں مبتلا ہو استعمال کرسکتا ہے۔ھوالشافی: کشتہ گؤدنتی 20 گرام، کشتہ مرجان 20 گرام، گوند کیکر30 گرام، پیپلامول 20 گرام، ست گلو20 گرام، کلونجی 30 گرام۔ تمام ادویات خالص اور مصفی خرید کر کوٹ چھان کر سفوف بناکر محفوظ رکھیں۔1 گرام صبح 1 گرام شام ہمراہ گرم دودھ یا پانی درد کی صورت میں تین مرتبہ بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ عام حالت میں ایک خوراک روزانہ استعمال کرنے سے انسان چاک و چوبند رہتا ہے۔( حکیم شجاع احمد طاہر‘ڈیرہ غازیخان)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 002 reviews.