شوگر کیلئے انڈے اور لیموں کا ٹوٹکہ حاضر ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری کے گرویدہ ہیں‘ بہت ہی شاندار اور لاجواب میگزین ہے۔میں قارئین کیلئے اپنا آزمودہ ایک ٹوٹکہ لے کر حاضر ہوا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ شوگر کا مرض دن بدن بڑھ رہا ہے اس کے حل کیلئے ایک آزمودہ نسخہ لایا ہوں۔ یقیناً قارئین سوفیصد نسخے پر عمل کرکے اپنی شوگر کنٹرول کرسکتے ہیں۔ ھوالشافی: رات کے وقت ایک عدد دیسی انڈا لیں‘ ایک پیالے میں لیموں کا رس اتنا ڈالیں کہ انڈا اس میں پوری طرح ڈوب جائے۔ صبح اٹھ کر احتیاط سے انڈا توڑ کر اس کی زردی علیحدہ اور سفیدی علیحدہ کرلیںہے۔ اب انڈے کی سفیدی کو لیموں کے رس میں اچھی طرح مکس کرلیں اور اس مکسچر کو پی لیں۔ الٹی آئے یا موشن لگ جائیں پریشان نہ ہوں۔ تین دن لگاتار یہ نسخہ آزمائیں۔ پھر یہ عمل ایک دن چھوڑ کر کریں‘ پھر دو دن چھوڑ کر کریں‘ پھر تین دن چھوڑ کر کریں‘ اسی طرح دنوں کو ڈبل کرتے جائیں۔ پھر مہینہ میں درج بالا طریقہ سے ایک انڈا کھانا ہے‘ پھر ایک مہینہ چھوڑ کر ایک انڈا کھانا ہے۔ اب مٹھائی کھائیں یا جتنی بھی میٹھی چیز‘ کسی بھی قسم کا پرہیز کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی شوگر مکمل کنٹرول ہے۔ ان شاء اللہ۔ نوٹ: انڈے کی زردی لیموں کی رس میں ہرگز شامل نہ ہونے پائے۔ ایسی صورت میں نسخہ دوبارہ سے بنائیے۔ انڈے کی زردی اگر تھوڑی سی بھی لیموں کے رس میں گرگئی ہے تو نسخہ خراب ہوجائے گا اور اسے ہرگز استعمال نہ کیجئے گا۔ (فضل سبحان‘ کالاباغ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں