تارا میرا کے فوائد مجھ سے جانیے:میں آپ کو تار امیرا کے بارے میں لکھ رہی ہوں ۔ تا را میرا کے بیج صاف کر کے مو ٹے مو ٹے پیس لیں، باریک ہر گز نہ کریں۔ صبح نہار منہ چائے کی ایک چمچی بکر ی یا بھینس کے دودھ کے ساتھ کھانے سے ہر قسم کی بواسیر کو آرام آجا تاہے ۔ کچھ دن کھا کر چھوڑ دیں ۔ یہ پیچش آورہے ۔ میری والدہ کو خارش ہو گئی تھی۔ کسی نے یہ ٹوٹکہ بتایا ۔ تارامیرا ایک چمچی نہا ر منہ کھانے سے خارش ٹھیک ہو جا تی ہے ۔ میری والدہ نے ایسا ہی کیا ۔ وہ ٹھیک ہو گئیں ۔ ٭ تارامیرا کے بیج تیز کڑوے سبزی مائل ہوتے ہیں۔ مزاج گرم خشک ہے ۔ یہ ہا ضم ہو تے ہیں ۔ عام طور پر کولہو پر تا را میرا کا تیل مل جاتا ہے ۔ اس کے استعمال سے بدن پر مرچیں سی لگتی ہیں، مگر اس کی مالش سے کھجلی اور خارش دور ہو جا تی ہے ۔ سر میں لگا نے سے بعض دفعہ جلن ہونے لگتی ہے ۔ اس کے بیج پیس کر چہرے کے سیاہ داغوں ، چھائیوں اور برص پر لیپ کیا جاتا ہے۔ تار ا میرا کا تیل ہر قسم کی خارش میں لو گ استعمال کرتے ہیں ۔ اسے کسی دوسرے تیل میں ملاکر لگانا چاہیے ۔ کچھ لو گوں کی جلد حساس ہو تی ہے ۔ بجائے آرام کے ان کو الرجی ہو جاتی ہے۔ سردی کے مو سم میں تارا میرا کے بیج کھانے سے تکلیف نہیں ہو تی ۔ یہ گرم ہوتے ہیں اس لیے گرم دنوں میں مروڑ ہو کر پیچش لگ جا تی ہے۔ پیٹ میں مروڑ ہونے لگے تو فوراً تارا میرا کے بیج کھا نا چھوڑ دیں ۔
سردیوں میں ہونٹ کیوں پھٹتے ہیں؟ ایک ٹوٹکہ بہت اچھا ہے رات کو نماز پڑھ کر سوتےو قت روئی کے پھایاپر تیل لگا کر ناف میں رکھ لیجئے۔ اس سے آپ کے ہونٹ نرم اور ملائم ہوجائیں گے۔ پوری سردی یہ ٹوٹکہ آزمائیے۔ اس ٹوٹکے کو آزمانے والے کہتے ہیں کہ ان کا تناؤ بھی کافی حد تک دور ہوگیا اور وہ اپنےآپ کو پہلے سے زیادہ چاق و چوبند پاتے ہیں۔
مزید گھریلو ٹوٹکوں سے بیماریوں اور پریشانیوں کاعلاج جاننے کیلئے ’’خواتین کے مسائل اور بڑی بوڑھیوں کے ٹوٹکے‘‘ کتاب کا مطالعہ کریں
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں