محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ڈھیروں دعائیں آپ کیلئے اور آپ کے شاندار میگزین عبقری کیلئے۔ اللہ تعالیٰ آپ کے اس خیرخواہی کے جذبے کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے‘ اور آپ کی نسلوں کو بھی سنوار دے۔ آمین!
میری دوست بہت زیادہ پریشان تھی‘ اس کے رشتے کے مسائل تھے‘ اس کو میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا لا الہ الا اللہ والاوظیفہ پڑھنے کو کہا۔ اس نے اس ابھی پورے دو نصاب(ستر ہزار مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھا جائے تو ایک نصاب ہوتا ہے) بھی نہ پڑھے تھے کہ اس کی شادی ہوگئی‘ شادی کے بعد اس کے ہاں اولاد نہ ہورہی تھی اس کی ساس نے طعنے دینا شروع کردئیے تھے کہ ’’یہ بانجھ ہے‘‘ پھر اس کو میں نے ایک جو کہ میں نے آپ کے درس سے سنا تھا کہ روزانہ عصر کی نماز کے بعد گیارہ دفعہ صرف گیارہ مرتبہ یارحمٰن پڑھنا ہے اور اس کے علاوہ اولاد کی نیت کرکے ساڑھے چار سو نوافل ادا کرنے ہیں۔ محترم حکیم صاحب آج تک جس نے بھی اولاد کی نیت کرکے ساڑھے چار سو نوافل ادا کیے ہیں اس کو اولاد ضرور ملی ہے۔ الحمدللہ! اس نے یارحمٰن والا وظیفہ اور ساڑھے سو نوافل ادا کرلیے ہیں اب وہ چند ہفتوں کے بعد ماں بننے والی ہے۔ (فرحت‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں