محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری ہر ماہ لیتی ہوں‘ آپ کو پہلے بھی خط لکھا تھا‘ آپ کو خط لکھنے سے پہلے ہمارے گھر پر بہت سخت جادو تھا‘ ہمارے گھر پر میں نے یَاقَہَّارُ پانی میں پاؤں رکھ کر صبح و شام 1100 مرتبہ پڑھا۔ گزشتہ شعبان کی 15 تاریخ کو میں نےر وزہ رکھا اور ساتھ یاقہار کا تھال والا عمل بھی کیا۔ تین مرتبہ سورۂ یٰسین بھی پڑھی‘ مغرب کے بعد پھر عشاء کی نماز پڑھی‘ رات پونے بارہ بجے کا وقت تھا رات کو سب سوئے ہوئے تھے‘ میں مصلے پر بیٹھی تھی اور یَاقَہَّارُ پڑھ رہی تھی‘ میری عادت ہے کہ میں رات کو تلاوت ترجمہ کے ساتھ کرتی ہوں‘ تلاوت کرلی‘ یاقہار والا وظیفہ پڑھا کہ اچانک جس کمرے میں میں بیٹھی تھی اس کے ایک کونے سے عجیب چیز نکلی‘ بالکل کالی سیاہ‘ چہرہ اس کا بندر کی طرح اور پچھلا حصہ چوہے کی طرح تھا‘میری ایک رشتہ دار نے اسی کمرے پرکالاجادو کروایا تھا‘وہ چیز نکل کر میرے سامنے بھاگی اوراس کے قدموں کی آواز آج تک مجھے یاد ہے‘میں پھٹی پھٹی آنکھوں سے اس عجیب وغریب مخلوق کو دیکھ رہی تھی‘ جب وہ باہر نکلی تو میری امی جو کہ ابھی جاگ رہی تھیں انہوں نے بھی اس کا چہرہ دیکھا‘ میری والدہ کہتی ہیں کہ اسے دیکھ کر میری تو چیخ حلق میں ہی پھنس گئی‘ اور پھر وہ غائب ہوگئی‘پھر اس کے بعد میرے والد صاحب جو کہ صحن میں سوئے ہوئے تھے کسی نے ان کو پاؤں سے پکڑ کر جگایا اور کہا اٹھو! ہمیں اپنے گھر میں جگہ دو‘ تمہارے گھر میں ہمارے لیے جگہ اب نہیں رہی‘میرے والد صاحب بہت زیادہ ڈر گئے‘ صبح اٹھے او رمجھے کہا تم کیا سارا دن اور ساری رات پڑھتی رہتی ہو؟چھوڑ دو‘ رات کو کسی نے مجھے ڈرا دیا‘ میں نے کہا ابو جان! یہ شیطان ہمارے گھر سے نکل جائیں پھر یہ عمل کرنا بھی چھوڑ دوں گی۔ (ف‘ ڈی آئی خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں