محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے او رآپ پر اللہ تعالیٰ کی رحمتیں‘ برکات‘ عافیتیں‘ دنیاوی و اخروی کامیابیاں اور درجات کی بلندی نازل ہو۔ آمین!اگر حاملہ عورت کے پیٹ میں بچہ الٹا ہو تو سورۂ محمدؐ کو روزانہ پانی پر دم کرکے عورت سارا دن یہ پانی پیے اوریہی پانی انگلی پر لگا کر اسے اپنی ناف میں بھی دن میں کئی بار لگائے۔چند دن یہ عمل کرنے سے یہ مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔یہ عمل بارہا کا آزمودہ ہے۔جس نے بھی کیا اللہ نے کرم فرمادیا۔ (سعیداقبال‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں