Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسم کو طاقتور اور خوبصورت بنانے کے19 ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2018ء

پانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب باریک پیس لیں اور جوش کھاتے ہوئے آدھ سیر دودھ میں ملا دیں۔ جب دو تین جوش آجائیں تو دودھ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں جب پینے کے لائق ہوجائے تو مصری یا شہد حسب ذائقہ ملادیں۔ نہایت طاقتور نسخہ ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اکتوبر کا مہینہ آچکا ہے‘ دیہات اور پہاڑی علاقوں میں رات کو خنکی بڑھ چکی ہے‘ یہ موسم اور آنے والے تین سے چار ماہ جان بنانے کا موسم کہلاتا ہے‘ جو کھائیں ہضم ہوتا ہے‘ کمزور سے کمزور معدہ والے کی بھی بھوک چمک اٹھتی ہے۔ میرے پاس جسم کو طاقتور اور خوبصورت بنانے کے 19 نسخہ جات ہیں جو میں قارئین کی نذر کرتا ہوں۔

  1. دودھ میں بادام‘ پستہ‘ الائچی‘ زعفران اور شکر ڈال کر خوب جوش دیں‘ اس کے پینے سے جسم میں خوب طاقت آتی ہے۔
  2. انجیر کو دودھ میں جوش دے کر کھانے سے اور اس دودھ کو پینے سے قوت آتی ہے اور خون بڑھتا ہے۔
  3.  بھینس کے گرم دودھ میں دو چمچ شہد کو اچھی طرح سے ملا کر پی لیا کریں۔ عام جسمانی قوت اور طاقت بڑھانے کیلئے مفید ہے۔
  4. ۔ پانی میں بھگو کر چھیلے ہوئے بادام دس عدد لے کر خوب باریک پیس لیں اور جوش کھاتے ہوئے آدھ سیر دودھ میں ملا دیں۔ جب دو تین جوش آجائیں تو دودھ آگ سے اتار کر ٹھنڈا کریں جب پینے کے لائق ہوجائے تو مصری یا شہد حسب ذائقہ ملادیں۔ نہایت طاقتور نسخہ ہے۔
  5.  اگر صبح کے وقت سات عدد مغزبادام کھا کر اوپر سے گاجروں کا جوس دس تولہ‘ دودھ گائے آدھا کلو میں ملا کر نوش کریں‘ اس سے دماغ کو تقویت ملتی ہے۔ جسم خوبصورت اور طاقتور ہوجاتا ہے۔
  6.  روزانہ صبح اور رات کو سوتے وقت شکر اور سنامکی برابر ملا کر اس کا چورن پھانکنے سے قوت آتی ہے۔
  7. چنے کے آٹےکا حلوہ بنا کر روزانہ کھانے سے اعصابی ودماغی ضعف سے نجات ملتی ہے۔
  8. رات کو اکیس دانے کشمش اور ایک چمچ شہد کا دودھ میں بھگو رکھیں‘ صبح کو کشمش دودھ سے نکال کر نہار منہ کھالیں‘ اوپر سے یہی دودھ نیم گرم کرکے پی لیں‘ دماغی قوت کیلئے فائدہ مند ہے‘ جسم کو خوبصورت بناتا ہے۔
  9. گاجر کا جوس روزانہ صبح نہار منہ پینے سے جسم میں طاقت آتی ہے‘ یرقان کے مریض کیلئے فائدہ مند ہے‘ اگر گاجر کے جوس میں ایک چمچ شہد مکس کردیا جائے تو دوگنا فائدہ ہوتا ہے۔
  10.  ایک کپ دودھ میں ایک چمچ شکر اور چٹکی بھر دارچینی ڈال کر پینے سے کمزوری فوری دور ہوجاتی ہے۔
  11.  ناشتے میں دودھ کے ساتھ دو یا تین پکے ہوئے کیلے کھانے سے دبلاپن دور ہوجاتا ہے۔
  12.  میٹھے مالٹے کا رس پینے سے جسمانی قوت بحال ہوجاتی ہے۔
  13.  روزانہ صبح کے ناشتے میں ایک پختہ سیب کھانے سے جسمانی قوت بحال رہتی ہے۔
  14.  کھجور کے پانچ دانے گھی میں سینک کر چاولوں کے سات کھانے سے بدن طاقتور ہوتا ہے۔
  15.  ایک خشک انجیر‘ پانچ بادام‘ شکر دودھ میں جوش دے کر پینے سے خون صاف ہوتا ہے جسم میں توانائی آتی ہے۔
  16.  مغزاخروٹ‘ بادام‘ منقیٰ اور انجیرکو آپس میں ملا کر کھانا مقویٰ اعضائے رئیسہ اور دماغ کیلئے طاقتور چیز ہے۔
  17. ۔ کدو کا گودا پانچ تولہ‘ املی دو تولہ‘ چینی دو تولہ‘ تینوں اشیاء کو ایک کلو پانی میں جوش دیں‘ جب ایک پاؤ پانی باقی رہے تو اتار کر چھان کر ٹھنڈا کرکے ایک ہفتہ پلاتے رہیں۔ دماغ اور جگر کی گرمی دور ہوکر خون صالح پیدا ہوگا اور دماغ طاقتور ہوجائے گا۔ بلڈپریشر کے مریض کیلئے فائدہ مند ہے
  18. ۔ مغز بادام چھیلے ہوئے دس عدد‘ الائچی خورد دس عدد‘ سونف دو ماشہ‘ منقیٰ پانچ عدد جملہ ادویات کو پانی میں گھوٹ کر گھوٹا بنالیں۔ مصری کا اضافہ کرکے دن میں دو یا تین بار پلانا مقوی دل اور دماغ ہے‘ پیاس کو تسکین دیتا ہے‘ معدہ اور جگر کی ورزش کیلئے مؤثر ہے۔
  19. دارچینی دو تولہ‘ بچ ایک تولہ‘ ہرڑ کابلی ایک تولہ‘ مصری دو تولہ‘ چاروں چیزوں کو باریک پیس کر سفوف بنالیں۔ خوراک: ایک ماشہ سے دو ماشہ تک صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ حافظہ کی تقویت کیلئے بے نظیر نسخہ ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 030 reviews.