مجھے میرے استاد صاحب نے کچھ حکمت کے نسخے عنایت فرمائے تھے‘ ان میں سے دو نسخہ جات قارئین عبقری کے حضور پیش کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ مزید بھی بھیجتا رہوں گا۔
قارئین! یہ نسخہ میری دادی کو ایک انڈیا کی دائی نے بتایا تھا اور میرا کئی بارکا آزمودہ ہے۔ یہ نسخہ خاص طور پر ان خواتین کیلئے جو بچہ کی پیدائش کے بعد موٹی ہوجاتی ہیں اور اندر رحم میں بیماری(خون یا پانی کی تھیلی وغیرہ) ہوجاتی ہے۔ اس نسخہ کے استعمال سے عورت اندر سے صاف ستھری اور دوبارہ حمل کیلئے بالکل تیار ہوجاتی ہے۔ اس کےعلاوہ جس عورت کے ہاں بچے نہ ہوتے ہوں اللہ تعالیٰ کے حکم سے صاحب اولاد ہوگی۔ عورت خوبصورت اور سمارٹ ہوجاتی ہے‘ یہ دوائی وزن کم کرنے میں بھی مفید ہے۔ ھوالشافی: گائے کادیسی گھی
آدھ کلو‘مائیں 5 تولہ‘ پھول مکھانہ 2 تولہ‘ کمرکس5 تولہ‘ گوند کتیرا 3 تولہ‘ الائچی خوردایک تولہ‘ مغزچلغوزہ5 تولہ‘ تِل سیاہ 3 تولہ‘ مغز پستہ 2 تولہ‘ مصری 20 تولہ(قند سفید)‘ سنگ چراح3 تولہ‘ ناریل4 تولہ‘ مغز بادام 2 تولہ‘ تالمکھانہ3 تولہ۔ ترکیب: ان تمام اشیاء کو دوری میں خوب کوٹ لیں۔شیرا علیحدہ سےتیار کرلیں‘ پھر ان ادویات کو شیرا میں مکس کرلیں‘ گھی کو چولہےپر چڑھا کرتمام چیزیں اس میں ڈال دیں اور بیس منٹ تک ہلکی آنچ پر بھون لیں۔ دوائی تیار ہے۔خوراک: ایک چمچ صبح‘ ایک چمچ شام نیم گرم دودھ کے ساتھ‘ دوائی کے دوران دودھ اور شربت فولاد (فٹنس فولاد ٹانک) کا استعمال کریں تاکہ جسم میں خشکی پیدا نہ ہو۔ پرہیز: مصالحہ دار‘ گرم‘ تلی ہوئی اشیاء سے پرہیز کریں‘ سادہ اور ٹھنڈی غذا استعمال کریں۔ یہ دوائی کوشش کریں سردیوں میں کھائیں۔ اگر گرمی میں کھانا مطلوب ہے تو ساتھ عبقری کا فٹنس فولاد ٹانک اور مشروب عبقری کااستعمال کریں۔ لاجواب چیز ہے۔ایسی خواتین جو موٹاپا اور جسم کے بے ڈھنگے پن سے انتہائی پریشان ہیں وہ تو ضرور بنائیں۔ جسم میں جان بھی آئے گی اور موٹاپا بھی بھاگ جائے گا۔(ج۔ش‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں