محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری کے ذریعے آپ نے جو مخلوق خدا کی بھلائی اور بہتری کیلئے نیک قدم اٹھایا ہے خداوند کریم اس میں آپ کو اور پورے عبقری سٹاف کو اجر عظیم عطا فرمائے‘ آمین!۔میں گزشتہ ایک سال سے عبقری کی قاری ہوں۔ میں نے ایک عمل عبقری رسالہ میں پڑھا تھا اور اسے آزمایا‘ آج وہ عبقری قارئین کی نذر کرتی ہوں۔ میری بھابھی ناراض ہوکر میکے میں تھیں‘ میرے بھائی کی ساس کسی صورت اپنی بیٹی کو میرے بھائی کے ساتھ بھیجنے پر آمادہ نہ تھیں‘ میرا بھائی جب بھی لینے جاتا اس کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کے ساتھ پیش آتیں اور اسے واپس بھیج دیتیں‘ خاص طور پر وہ میری والدہ کے بہت مخالف تھیں‘ میری والدہ بھی ایک مرتبہ اپنی بہو کو لینے گئیں انہوں نے پھر بھی نہ بھیجا۔ ایک دن میں نے اپنی امی سے کہاں چلیں امی آج میں آپ کے ساتھ بھابھی کو لینے چلتی ہوں دیکھتی ہوں وہ بھابھی کو کیسے نہیں آنے دیتیں۔ میں نے ان کے گھر جاکر سورۂ کوثر صرف چارمرتبہ پڑھ کر اپنی بھابھی کی امی پر پھونک دی‘ اللہ تعالیٰ کا کرنا ایسا ہوا کہ انہوں نے ایک لفظ بھی نہ بولا اور چپ چاپ اپنی بیٹی کو ہمارے ساتھ روانہ کردیا۔ (آ۔ا، چنیوٹ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں