محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ماہنامہ عبقری ہم سب بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود وظائف اور ٹوٹکے بہت کمال کے ہوتے ہیں۔ رسالہ عبقری میں آپ کے طبی آرٹیکل میں بارش کے پانی کے فضائل پڑھے‘ تو میں حیران رہ گیا کہ جس پانی کو ہم بے دریغ ضائع کردیتے ہیں وہ اتنا قیمتی بھی ہوسکتا ہے۔ میرے جسم پر سالہا سال پرانی داد اور خارش کی بیماری تھی‘ میں نے صرف درج ذیل ترکیب سے بارش کا پانی استعمال کیا آج میں مکمل صحت یاب ہوں۔ واقعی یہ پانی جسم کی ہر بیماری کا علاج ہے اور کا مکمل حوالہ ہمیں حدیث نبویﷺ میں بھی ملتا ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو شخص بارش کا پانی لے کر اس پر سورۂ فاتحہ 70 مرتبہ‘ آیۃ الکرسی 70 مرتبہ‘ سورۂ اخلاص 70 مرتبہ اور معوذتین (آخری دوسورتیں) 70 مرتبہ پڑھ کر دم کرلے‘ تو آپﷺ نے قسم اٹھا کر ارشاد فرمایا کہ حضرت جبرائیل میرے پاس تشریف لائے اور مجھے خبر دی جو شخص یہ پانی سات روز تک متواتر پیے گا اللہ تعالیٰ اس کے جسم سے ہر بیماری دور فرمائیں گے اور اس کے گوشت پوست اور اس کی ہڈیوں سے بلکہ تمام اعضاء سے تمام بیماریاں نکال دیں گے۔ (الدرالنظیم) (ابوبکر‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں