Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دیکھ لو تم کس کے دوست ہو!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

دیکھ لو تم کس کے دوست ہو!:حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’ آدمی اپنے دوست کے دین پر ہوتا ہے پس ہر ایک دیکھ لے کہ کس سے دوستی ہے۔‘‘ (سنن ابی داؤد شریف)۔ خیر اور شر کی کنجیاں:حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: بعض لوگ بھلائی کی کنجی ہوتے ہیں اور برائی کیلئے تالااور بعض لوگ برائی کیلئے کنجی ہوتے ہیں‘ بھلائی کے لیے تالا۔ سو مبارک ہو اس شخص کو جس کے ہاتھ میں اللہ نے خیر کی کنجیاں رکھ دیں اور بربادی ہو اس شخص کے لیے جس کے ہاتھ میں شر کی کنجیاں رکھ دیں۔‘‘ (سنن ابن ماجہ)۔بھائی بھائی بن جاؤ:حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’سلام کو رواج دو اور کھانا کھلاؤ اور بھائی بھائی بن جاؤ جیسے تمہیں اللہ عزوجل نے حکم دیا ہے۔‘‘ (سنن ابن ماجہ)۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’لوگوں پر ایک ایسا دور آئے گا کہ جس وقت کہ کوئی اس بات کی پروا نہیں کرے گا کہ دولت کس جگہ سے حاصل کی؟ حلال سے یا حرام سے‘‘ (سنن ابی داؤد شریف)۔

رسول کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’تم لوگوں میں سے کوئی شخص صاحب ایمان نہیں ہوسکتا جس وقت تک کہ وہ مجھ کو اپنے گھر، مال (اور جائیداد) اور لوگوں سے زیادہ نہ چاہے۔‘‘ (سنن نسائی شریف)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 037 reviews.