Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

موسم سرما کیلئے میرے آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اپنے چند آزمودہ ٹوٹکے قارئین عبقری کے نام کرتی ہوں۔پھٹے اور خشک ہونٹوں کیلئے: دودھ کو ابالنے پر جو ملائی آتی ہے اگر دودھ کا زیادہ زیادہ ابالا جائے تو بالائی ہلکی براؤن اور آئلی ہوجاتی ہے‘ اس بلائی کو چمچ میں تھوڑا سا نکال لیں‘ اب انگلی سے ذرا سا دبائیں تو اس میں سے آئل نکلے گا وہ رات کو سوتےوقت اور دن میں دو سے چار مرتبہ لگائیں۔ صرف تین دن کے استعمال پھٹے اور خشک ہونٹ بالکل نرم اور خوبصورت ہوجائیں گے۔پھٹی ایڑھیوں اور خوبصورت پاؤں کیلئے: لیموں کا رس‘ گلیسرین اور گلاب کا عرق برابرمقدار میں ملالیں۔ دن میں دو‘ تین بار ایڑھیوں اور سارے پاؤں پر لگائیں۔ خصوصاً رات کو سوتے وقت لگا کر (روئی کی مدد سے لگائیں) باریک جرابیں پہن لیں۔ پاؤں بہت صاف‘ نرم ونازک اور خوبصورت ہوجائیں گے۔بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے کیلئے:روغن بادام اور کدو روغن برابر مقدار میں ملا لیں۔ سر میں اچھی طرح مالش کریں‘ اگلے دن کوئی اچھا ساشیمپو کرلیں۔ خشکی سے نجات: سر کی خشکی دور کرنے کیلئے دہی میں سرسوں کا تیل ملا کر لگائیں‘ کم از کم تین گھنٹے لگا رہنے دیں‘ پھر بال دھولیں یعنی شیمپوکرلیں اگر مہینے میں صرف دو بار بھی یہ عمل کرلیا جائے تو بھی کافی ہے۔خیرو برکت کیلئے: ہمیشہ باوضو رہیں‘ نماز کی پابندی اور تلاوت قرآن کی پابندی کریں‘ چلتے پھرتے درودشریف اور استغفار کا ورد کریں۔ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کے مصائب دور کرے اور انہیں اپنی رحمتوں سے نوازے۔ آمین! (مسز شاہدہ حبیب‘ لاہور)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 046 reviews.