Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

صرف تین بار قتل قتل قتل کہیں اور جانور شفاء یاب

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

جس جانورکو کیڑے پڑجائیں:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!جب عالم سو جائے‘ اٹھیں اول و آخر درود شریف 11دفعہ پڑھ کے اَمْ اَبْرَمُوْ اَمْراً فَاِنَّا مُبْرِمُوْن 21 دفعہ پڑھنے کے بعد جس جانور کو کیڑے پڑگئے ہیں اس کے نین نقش کا تصور کرکے قطب کے ستارے کی طرف منہ کرکے تین دفعہ کہنا ہے ۔
قتل قتل قتل
سانپ کے زہر کا علاج:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے چچا تھے‘ سانپوں کا کام کرتے تھے بہت زیادہ سانپ تھے‘ کسی سانپ نے اسے ڈس لیا کانوں سے ،منہ سے،ناک سے، پیشاب سے خون شروع ہوگیا‘ پورے جسم سے خون نکلنا شروع ہوگیا خود ہی اپنا علاج کرتا رہا‘ کافی عرصہ کے بعد اُس نے اپنے اوپر عبور حاصل کرلیا یعنی اپنا علاج کرلیا ‘زندہ رہا لیکن ناخنوں سے خون بند نہ ہوسکا کافی عرصہ خون چلتا رہا ۔کپڑا ہاتھ پر رکھا ہوا تھا‘ حقہ پی رہا تھا کوئی راہگیر آیا اُس نے پوچھا ہاتھ کو کیا ہوا ؟اس نے بتایا کچھ نہ پوچھ میرے ساتھ یہ معاملہ ہوا علاج تو کیا لیکن ناخن سے خون نہیں رک رہاراہگیر کہنے لگا: ابھی منڈی میں چلا جا کینو مالٹا نہیں لینا دیسی سنگترہ لینا ہے وہ کھانا ہے جب تک خون بند نہ ہو بابا جی نے دیسی سنگترہ کھایا اور کہتے ہیں میںنے اپنی آنکھوں سے انہیں دیکھا کہ وہ شفاء یاب ہوگئے ۔چوبیس گھنٹے جب بھی بھوک لگے دیسی سنگترہ ہی کھانا ہےدیسی سنگترہ کھایا تو ناخن سے خون آنا بند ہوگیا یعنی سارا اُس سانپ کا زہر ختم ہوگیا۔سانپ کے ڈسنے سے نجات:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے میرے استاد نےتجربہ دیا کہ جب سانپ سامنے آرہا ہوتو جب نظر پڑے تو راستہ چھوڑ دو کہتے ہیںسانپ نہیں ڈسے گا۔
بھینسوں کوبادی سے نجات:محترم حکیم صاحب! بھینسوں کو بادی ہو جائے۔تو انکے تھنوں میں سے خون آنا شروع ہو جاتا ہے۔ بندہ جب اس کا دودھ نکالتا ہے تو خون آنا شروع ہو جاتا ہے تو جیسے ہی وہ عمل شروع ہویعنی خون آنا شروع ہو یا تھنوں میں سے پیپ آنا شروع ہو جائے تو سرخ مرچ جوخشک ہوتی ہے ۔وہ ایک کلو لیں، اس کے چار حصے کر لیں تو روزانہ ان کو اتنا پیسیں کہ وہ ڈنڈے کے پیچھے دوڑنا شروع ہو جائے۔ تھوڑاساپانی کا اوپر چھڑکائوکریں۔ یعنی بالکل وہ پس جائے‘ مرہم سی بن جائے ۔تووہ بھینس کو چار دن دیتے رہیںاس کا جوتھن ہے بالکل کھل جائے گا ۔اس میں سے دوبارہ دودھ آنا شروع ہو جائے گا ۔
طریقہ:کسی اخبار میں سارے مواد کو لپیٹ کےاس کے منہ میں ڈال دیں ۔ایک کلو مر چیں ان کو چار دن استعمال کرنا ہے یعنی کہ پاؤ پاؤ روزانہ۔تو اگر بھینس کو جلن ہو تو اس میں ذرا مکھن ڈال دیں تو اسے تکلیف نہیں ہوتی یعنی اس کے معدے میں جلن زیادہ نہیں ہوتی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 067 reviews.