Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پانچ ہزار سال سے طبیبوں کی آزمودہ سبزی

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

لہسن کا پیسٹ منہ کے السر (چھالوں) پھٹے ہوئے ہونٹوں اور مسوڑھوں سے خون بہنے کی شکایات میں بھی مفید رہتا ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ روئی یا گاز پر پیسٹ لگا کر متاثر مقام پر رکھ دیا جائے ایک دو بار یہ پیسٹ لگانے سے تکلیف رفع ہو جاتی ہے

پانچ ہزار سال قبل بھی طبیبوں کو لہسن کی ادویاتی قدر و قیمت کا علم تھا۔ فن طب کے بابا آدم بقراط لہسن کو پیشاب آور اور جلاب آور دوا کے طور پر تجویز کیا کرتے جبکہ قدیم چینی، ہندوستانی اور رومن بھی لہسن کو پیٹ کے کیڑوں کے علاج کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔ لہسن کھانے کو لذیذ بنانے کے علاوہ ایک ایسی طاقتور قدرتی دوا ہے جو نزلہ، زکام، انفلوائنزا، ہائی بلڈ پریشر، آرٹریو سیلروز (شریانوں کی دیوار کا موٹا ہو جانا)، ذیابیطس، کینسر اور وائرس سے پیدا ہونے والے کئی امراض کے خلاف ایک ڈھال کا کام دیتا ہے۔
ماہرین کی رائے کے مطابق اس لذیذ خوراک کے بے شمار فوائد میں سے چند ایک یہ ہیں کہ یہ خون اور جگر میں کولیسٹرول اور چربی کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے جس سے دوران خون اور قلب کے امراض پیدا نہیں ہوتے، اس سے انتڑیوں میں مفید بیکٹیریا کی افزائش ہوتی ہے اور یہ خون کے دبائو اور اس میں شکر کی سطح کو کم کرتا ہے۔ مائکروب کو تبادلہ کردیتا ہے اور پھیپھڑوں میں جمے ہوئے بلغم کو خارج کردیتا ہے۔ گلے سڑے زخموں کو لہسن کے پانی کی بھاپ دی جائے تو اس سے فنگس اور بیکٹیریا کی افزائش رُک جاتی ہے اور زخم بہت جلد مند مل ہو جاتے ہیں۔مغربی جرمنی اور جاپان میں کی گئی ریسرچ سے ثابت ہوا ہے کہ لہسن میں پولی سولفاریٹو آف الیلو اور جیرمانیودو ایسے طاقتور مادے پائے جاتے ہیں جو کینسر سے بچائو اور اس کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔بعض افراد کو لہسن کا سالم نگلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے وہ اس کی بو رفع کرنے کے لئے اسے پکا کر یا تل کر استعمال کرتے ہیں۔ یہ طریقہ غلط ہے ایسی صورت میں لہسن کے تیل کے کیپسول استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ اگرچہ لہسن کا تیل تازہ لہسن کی بہ نسبت کمزور ہوتا ہے تاہم اس کے نتائج بھی تسلی بخش ثابت ہوئے ہیں۔
مسوں کو دور کرنے کے لئے لہسن کے جوئے کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا متاثرہ مقام پر لگا کر اس پر پلاسٹر لگا دینا چاہیے تاکہ یہ گرے نہیں، چھ گھنٹےبعد اسے اُتار دینا چاہیے۔ چند روز یہ عمل دہرانے سے مسے غائب ہوسکتے ہیں۔ انفلوائنزا کے علاج کے لئے لہسن کے تین چار جوئےکو کچل کر ایک گلاس پانی میں ڈال کر ڈھانپ دیں چھ گھنٹے بعد اسے چھان لیں اور اس پانی کا ایک بڑا چمچہ (ٹیبل اسپون) ہر دو گھنٹے بعد استعمال کریں۔مغربی ماہر معالج ڈاکٹر ہیلڈر کاروالیوں کی رائے میں لہسن کو پکانے سے بھی اس کے خواص مکمل طور پر ضائع نہیں ہوتے، وہ کہتے ہیں کھانے میں لہسن کا استعمال نظام ہضم کو تقویت پہنچاتا ہے اور اس سے وٹامن بی ون جو بیری اور جلدی امراض کا مقابلہ کرتا ہے صحیح طریقے سے ہضم ہوکر جزوبدن ہوتا ہے۔لہسن ایک زود اثر اینٹی بائیوٹک ہے۔ یہ مختلف اقسام کے جراثیم اور بیکٹیریا کا مقابلہ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا استعمال خناق، سوزاک اور تپ دق جیسے امراض میں بھی مفید ثابت ہوا ہے۔
لہسن کا پیسٹ منہ کے السر (چھالوں) پھٹے ہوئے ہونٹوں اور مسوڑھوں سے خون بہنے کی شکایات میں بھی مفید رہتا ہے، اس کا طریقہ یہ ہے کہ روئی یا گاز پر پیسٹ لگا کر متاثر مقام پر رکھ دیا جائے ایک دو بار یہ پیسٹ لگانے سے تکلیف رفع ہو جاتی ہے۔لہسن کے استعمال سے آرتھرائیٹس اور آرتھروزز (جوڑوں کے امراض) کی شکایت رفع ہو جاتی ہیں اور یہ شریانوں کی دیوار موٹی ہو جانے سے پیدا ہوجانے والی شکایات کو کم کردیتا ہے، کیونکہ اس کی خاصیت ہے کہ یہ دوران خون میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو رفع کرتا ہے۔ یہ ذیابیطس اور ھیپو کلیسمپکس (جن کے خون میں شکر کی سطح کم ہوتی ہے) کے مریضوں کے لئے بھی مفید رہتا ہے، کیونکہ یہ خون میں شکر کی سطح کو اعتدال پر لاتا ہے۔لہسن بلڈیشر کو کم کر کے دل کی بیماری کا خطرہ کم کرتا ہے۔ اس سے کولیسٹرول میں بھی کمی واقع ہوتی ہے۔سائنسدانوں نے یہ بھی دریافت کیا ہے کہ ماں کے لہسن کھانے سے اس کے شکم میں پرورش پانے والے بچے کے وزن پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔
کولیسٹرول اور ہائی بلڈپریشر میں کمیکو کے لئے لہن براہ راست بھی کھایا جاسکتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 085 reviews.