Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مقدر کی ٹھوکریں ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چودہ پندرہ سال کی تھی جب سے تلاش تھی کہ کوئی روح کی پیاس بجھا سکے۔ 18 سال ایک سکول میں نوکری کی‘ دن رات بچوں کو پڑھایا‘ بے مقصد زندگی گزاری لیکن دل کی خلش ساتھ ساتھ رہی۔ ایک دن یونہی بیٹھے بیٹھے خیال آیا (ر) اتنا عرصہ نوکری کی‘ کیا پایا؟‘ چھوڑ اس نوکری کو‘ چل اب اپنے رب کو راضی کر‘بہترین سکول تھا‘ بہترین تنخواہ تھی مگر جب دل سے آواز آئی تو میں دل کی آواز کو لبیک کہا اور سکول چھوڑ کر گھر بیٹھ گئی۔ وظائف کرنے کی لڑکپن سےعاد ت تھی‘ مصلیٰ کو اپنا مسکن بنالیا‘ نمازیں‘ نوافل‘ تسبیحات اللہ کو متوجہ کرنے کیلئے کرتی رہی اور دعائیں کرتی رہی کہ یااللہ میرے مقدر کی ٹھوکری ختم کردے۔ 2013ء میں سکول چھوڑا 2014ء میں میرے والد محترم کو کسی نے ماہنامہ عبقری دیا اور میرے والد محترم نے ہمیں دیا‘ بس وہیں سے تسبیح خانہ کا پتہ چلا اور درس میں آنا شروع ہوئے۔جب سے آپ کے درس سنتی ہوں (تسبیح خانہ میں آکر بھی اور گھر میں انٹرنیٹ پر بھی)پہلے زندگی سے مایوس ہوگئی تھی اگر خودکشی حرام نہ ہوتی تو کب کی کرچکی ہوتی میں خالی دامن ہوں‘ میرے پاس کچھ بھی نہیں لیکن اب وہ خلش نہیں ہے۔ دل کا اطمینان ہے‘ سکون ہے‘ زندگی کا مقصد جان گئی ہوں بلکہ سچ پوچھیں تو دنیا کی طلب ہی نہیں رہی صرف رب کائنات کی تلاش ہے۔ تسبیح خانہ میں بتائے وظائف سے میری روحانیت میں اضافہ ہورہا ہے‘ نماز کا دھیان ملا ہے‘ میری خلوتیں بھی اللہ تعالیٰ کے نام سےا ٓباد ہوگئی ہیں۔دل کسی برائی کا اثر نہیں لیتا‘ پہلے اگر کوئی قضا نماز یا نوافل وغیرہ ادا کرنا چاہتی تھی تو دل انکار کرتا تھا مگر اب بخوشی اجازت دیتا ہے بلکہ ایسا لگتا ہے جیسے سینے میں پہلے والا دل ہے ہی نہیں۔تسبیح خانہ میں ہر ماہ اسم اعظم کے روحانی دم کے بعد ہونے والا حلقہ کشف المحجوب کا درس بڑی توجہ سے سنتی ہوں اب تک 2013ء سے 2015ء تک کے درس سن چکی ہوں۔ اس میں آپ جس طرح سے مخلوق خدا کی تربیت کرتے ہیں وہ عام انسان کے بس کی بات نہیں۔ آپ کا خلوص‘ اس کاکوئی ایوارڈ نہیں۔میری خوش نصیبی کہ مجھے آپ جیسا رہنما ملا۔ (رفعت اشتیاق‘ لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 086 reviews.