جون کے جوابات
جواب:بکھڑا 100گرام، اسگند ناگوری 100گرام، اکٹھا پیس کر ایک چمچ صبح وشام گرم دودھ کے ہمراہ 2ماہ لیں ۔ (مقصود بیگم ، لالیاں)
جواب:۔ گناہوں سے نفرت اور توبہ کے لئے سب سے بڑی چیز نماز ہے ‘آپ نماز کی پابندی کریں اور پینتالیس دن تک ہر نماز کے بعد اَلحَمِیدُ (93) مرتبہ پڑھا کریں اول وآخر گیارہ، گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور رات کو سوتے وقت تین مرتبہ سورة اللھب پڑھ کر سوئیں اور اپنے اوپر دم کریں۔ انشاءاللہ دل گناہوں سے متنفر اور نیکی کی طرف مائل ہو گا۔( سید بشیر علی حیدر، بھکر)
جواب:۔ حسب کبد نوشادری، جوارش کمونی، جوارش جالینوس مستقل 5ماہ استعمال کریں ۔ (پروفیسر شاہین احمد، رحیم یار خان)
جواب:۔ معجون دبیدالواد، جوارش زرعونی یہ ادویات اس مسئلے کا آخری حل ہیں ۔ ادویات کے اوپر لکھی ترکیب کے مطابق 5ماہ استعمال کریں۔ ( وحید احمد ، کراچی)
جواب:۔ گوند کیکر اور تخم سرس ہموزن پیس کر ایک چوتھائی چمچ دودھ کے ہمراہ دن میں 3بار 3ماہ استعمال کریں۔ (عبد العزیز، حیدر آباد)
جولائی کے سوالات
سوال:۔ میرے 3بچے ہیں تیسرا بچہ 11ماہ کا ہے کافی کمزور ہے ابھی چلنا نہیںسیکھ پایا ہے۔ اسے بھوک بھی نہیں لگتی‘ اکثر چیز یں ہضم نہیں کرتا۔ دیسی انڈے کی زردی اور مرغی کا شوربا بھی دیا جاتا ہے مگر اس سے دست شروع ہو جاتے ہیں کوئی بہترین سا حل بتائیں۔ نوازش ہو گی۔ ( بشریٰ ناصر ، فیصل آباد)
سوال:۔ میری عمر 19سال ہے ہر 3ماہ بعد مجھے انفلوائزا کی شکایت ہو جاتی ہے ناک سے خراش دار پانی نکلتا ہے ‘ اتنی چھینکیں آتی ہیں کہ دماغ سن ہو جاتا ہے۔ پڑھائی بھی متاثر ہوتی ہے ہر تیسرے ماہ 5دن کی چھٹی ہو جاتی ہے ۔مفید مشورہ عنایت فرمائیں۔ (ناصر حسین، لیہ)
سوال:۔ میرا بیٹا 25سال کا ہے نہ جانے کہاں سے اسے چرس کی عادت لگ گئی ہے۔ پہلے تو مانتا نہیں تھا دن بدن اس کی حالت خراب ہوتی جا رہی ہے۔وہ خود بھی پریشان ہے اس سے چھوٹتی نہیں ہے خدا کے لئے کوئی دوا بتائیں یا کوئی عمل بتائیں تاکہ اس کی یہ عادت ختم ہو جائے۔اللہ آپ کو اس کا اجر دیگا۔ (نسرین احمد ‘نواب شاہ)
سوال:۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرے منہ پر ہلکے ہلکے بال ہیں میں چاہتی ہوں کہ میرا چہرہ بالوں سے بالکل صاف ہو جائے۔ میں نے آپ کے رسالے میں جتنے بھی نسخے پڑھے سب میں یہی تھا کہ پہلے بال ہٹائیں اور پھر لگائیں میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں میری عمر اتنی نہیں کہ میں ان بالوں کو ہٹاﺅں۔ قارئین سے درخواست ہے کہ مجھے کوئی ایسا لوشن، دوا یا نسخہ بتائیں جس کے لگانے یا استعمال کرنے سے میرا چہرہ بالکل صاف ہو جائے اور رنگ بھی نکھر آئے لیکن مجھے ان بالوں کو پہلے ہٹانا نہ پڑے۔ مجھے آپ کے جواب کا بے صبری سے انتظار رہے گا۔(عائشہ صدیقہ، کوہاٹ)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 910
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں