Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چند دن میں شدید جلا ہوا زخم نشان سمیت ختم

ماہنامہ عبقری - نومبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ سات ماہ سے ماہنامہ عبقری رسالہ پڑھ رہا ہوں‘ جب سے یہ رسالہ پڑھا ہے حکمت میں بہت زیادہ شوق پیدا ہوگیا ہے‘ ویسے بھی میں سب جڑی بوٹیوں کی دوائی کا بہت زیادہ قائل ہوں۔ محترم حکیم صاحب! میں عبقری قارئین کے لیے ایک اکسیر نسخہ تحریر کررہا ہوں جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے‘ چند دن میں جلا ہوا زخم ختم‘ کتنا ہی گلا سڑا خراب جلا ہوا زخم ہو کچھ ہی دن میں اس کا نام و نشان بھی نہیں رہے گا‘ نسخہ بہت ہی آسان ہے۔ آزمودہ ہے‘ جہاں لاکھوں کی ادویات کام نہ کریں وہاں یہ نسخہ کام کرے گا‘ یہ میرا آزمودہ ہے۔ میری چھوٹی بیٹی کو موٹرسائیکل کا سائلنسر لگنے سے بہت ہی گندا سا زخم بن گیا ڈاکٹر کےپاس لے کر گیا بچی بات بات پر ذرا سا ہاتھ لگنے سے چیخنے لگتی‘ ڈاکٹر نے دو عدد سیرپ اور پٹی کرکے دو سو روپے لے لیا اور اس کے باوجود جلا ہوا زخم بگڑتا چلا گیا۔ میرے سسر جو سعودی عرب میں سنار کا کام کرتے ہیں‘ حکمت میں کافی دلچسپی رکھتے ہیں‘ انہوں نے جب بچی کی حالت دیکھی تو انہوں نے مجھے یہ نسخہ بنانے کیلئے فرمایا۔ میں نے یہ نسخہ بنا کر بچی کو صرف تین سے چار روز ہی لگایا۔ بچی کی ٹانگ ایسی ہوگئی کہ جیسے کبھی جلی ہی نہ تھا۔ ایسے ہی میں نے یہ نسخہ اپنے ایک دوست جو کہ ٹریفک پولیس میں ہوتے ہیں ان کی ایکسیڈنٹ میں ایک ٹانگ بہت بُرے طریقے سے جل گئی تھی انہیں دیا۔
جب میں چار دن بعد وہاں گیا تو مجھے اٹھ کر ملا اور کہنے لگا: یار! یہ کیا چیز ہے؟ میرا تو بُری طرح سے جلا ہوا زخم بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ میری عبقری قارئین سے گزارش ہے کہ یہ نسخہ زیادہ سے زیادہ بنا کر فی سبیل اللہ مریضوں میں تقسیم کریں۔ مرہم بنانے کا طریقہ: مسور کی دال‘ جو اکثر ہر گھر میں پکتی ہے‘ محلے کے ہر کریانہ سٹور سے مل جاتی ہے‘ حسب ضرورت لے کر اسے توے پر یا کسی فرائی پان (مقدار زیادہ ہے تو کسی کڑاہی یا کسی بڑے برتن) میں رکھ کر ہلکی آنچ پر جلائیں اور اتنا جلائیں کہ جل کر کالی ہوجائے او دھواں دینا شروع کردے اب اسے کسی بھی ہاون دستہ میں اچھی طرح کوٹ کر باریک پاؤڈر کی طرح بنالیں‘ ہاون دستہ میں اتنا کوٹیں کہ یہ کالے رنگ سے براؤن رنگ کا پاؤڈر بن جائے۔ اب جتنا پاؤڈر ہے اتنی ہی مقدار میں اس میں دیسی گھی نیم گرم کرکے ملا کر مرہم بنالیں اور جلے ہوئے پر لگائیں۔ دیسی گھی دستیاب نہ ہو تو کوئی سا بھی گھی ملاسکتے ہیں‘ اگر دیسی گھی ہو تو بہت جلد فائدہ دیتا ہے۔ (ملک اسد عباس‘ سرگودھا)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 113 reviews.