Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طاقتور موکل نے گالی کا انتقام لیا (سلمان خان آفریدی، گوجرانوالہ)

ماہنامہ عبقری - جولائی 2009ء

محترم و مکرمی جناب محمد طارق محمود عبقری مجذوبی چغتائی صاحب! اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ خدائے بلند و بزرگ سے آپ کیلئے، اہل خانہ، آپ کے ادارے اور ساتھی اور تمام امت مسلمہ کیلئے یہی دعا ہوتی ہے کہ سداآباد خوش و خرم رہیں اور آپس میں محبت اور پیار رہے۔ ترقی کا نیا سامان فراہم ہوتا رہے۔( آمین ثم آمین) ہمارے شہر میں ایک بزرگ ہستی ہیں ان سے ملاقات کا شرف رہتا ہے۔ وہ دعا اور تعویذ دیتے ہیں ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے بڑے زبردست اعلیٰ اخلاق والے اور صاحب کردار درویش بھی ہیں۔ انہوں نے مجھے بتایا کہ ایک مریض میرے پاس آیا اس نے بتایا کہ میں نے ایک عامل سے کہا کہ مجھے موکل دو۔ انہوں نے ایک وظیفہ دیا اور کہا کہ پڑھو میں نے کافی عرصہ پڑھا اور وہ عامل شہر سے دور چلا گیا۔ میں پڑھتا رہا اچانک موکل آنے شروع ہوگئے۔ کبھی میری چیزوں کو توڑتے تو کبھی میرے ساتھ سو جاتے اور آوازیں دیا کرتے۔ میں پریشان اور حیران کہ یہ کیا ہو رہا ہے۔ نہ وہ عامل نہ ان کا نشان نہ کوئی ایڈریس اسے کہاں سے ڈھونڈوں لیکن انہوں نے میری بڑی منتیں کیں کہ میری ان سے جان چھڑاﺅ میں نے آٹھ دن تک ان کیلئے پڑھائی کی الحمداللہ اب وہ ٹھیک ہے۔ آئندہ انہوں نے موکل قابو کرنے سے توبہ کرلی۔ انہوں نے توبہ کر لی۔ 2- دوسراواقعہ انہوں نے سنایا کہ ایک عورت نے مجھے گالی دی اور وہ گالی موکلات نے سن لی۔ بس ان سے انتقام لینے کیلئے تیار ہوگئے۔ کبھی ان کے پیسے گم، کبھی چیزیں گم، کبھی کبھار تو آوازیں ہی آوازیں۔ سب لوگ ان سے خفا ہو گئے اور وہ ہروقت پریشان روتی رہتیں کہ میں نے کیا کر دیا۔ بالآخر وہ میرے پاس آئیں اور توبہ کی میں نے موکلات کو سمجھایا کہ ایسا نہیں کرتے۔ انتقام لینا اچھی بات نہیں۔ نوٹ : یہ بزرگ جن کا نام حاجی کرم الدین انڈھر صاحب ہے جن کی عمر تقریباً 80سال ہے۔ 3- تیسرا واقعہ انہوں نے سنایا کہ ایک لڑکی جس کو جسم کے ہر حصے میں دردہوتا تھا اور کوئی چیز دوڑ رہی ہوتی تھی ایسے معلوم ہوتا کہ کوئی خنجر مارتاہے وہ لڑکی دن رات روتی رہتی وہ میرے پاس آئے میں نے چاقو پر آیت الکرسی پڑھ کر اسے کاٹنا شروع کر دیا۔ وہ چیختی رہی کبھی ادھر درد کبھی ادھر درد میں نے کاٹنا شروع کیا ٹھیک 15منٹ بعد وہ بیہوش ہو گئی۔ ایک گھنٹے تک وہ ہوش میں آئیں اب وہ ٹھیک ہیں۔ جنات سے سچی ملاقات کا ذکر میرا ایک دوست جس کا نام ریاض احمد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے ہاں گرمیوں کے موسم میں بھینسیں چوری ہوگئیں۔ پتہ لگا کہ وہ کوئی نہ کوئی چھوڑ کر چلاجائے گا۔ ہم رات کو انتظار کرتے تھے۔ ایک مرتبہ شام کو جب سورج اپنی روشنی کو مدہم کر رہا تھا کہ سامنے ایک جوڑا بھینسوں کا آرہا ہے وہاں پر گھنگھرو بھی بج رہے ہیں۔ میں نے سوچا یہی وہ بھینس ہے میں ان کے قریب جانے لگا چند قدم اٹھائے ہی تھے کہ جو دو جوڑے بھینسوں کے تھے مجھے پانچ نظر آنے لگے اور آواز بھی تیز ہونے لگی اور آہستہ آہستہ اتنے ہوگئے کہ میں گن نہیں سکا اور وہ میری طرف آنے لگے اور وہ بھی تیزی سے میری طرف حملے کی نیت سے ۔ میں گھبرا گیا اور بھاگنے لگا وہ بھی میرے پیچھے بھاگتے چلے آئے میں تیز بھاگتا تو وہ بھی تیز، میں گھبرا کر سامنے ایک لڑکے سے ٹکرا گیا اور نزدیک ہی دکان میں گھس گیا اور بیہوش ہو کرگر پڑا۔ چند منٹ کے بعد ہوش آیا تو میں نے انہیں سارا قصہ سنایا وہ کہہ رہے تھے یعنی لڑکے کہ یہاں پر تو کچھ نہیں تھا۔ تمہارے پیچھے بھی کچھ نہیں ۔ میں نے قسم اٹھا کر ان سے بات کی پھر مجھے دس دن سے بھی زیادہ بخار رہا۔ بڑی مشکل سے میری طبیعت سنبھلی اب دن کو کام کرنے کے بعد سورج ڈوبنے سے پہلے گھر پہنچ جاتا ہوں۔ ً5-دوسراواقعہ بھی ان کی بہن کا ہے اس کی یعنی احمد کی بہن 8سال کی تھی اور مدرسے میں تعلیم حاصل کرتی تھی۔ اس لڑکی کا گھر مدرسے سے کچھ دورتھا۔ شام کو یہ مدرسے جاتیں تھیں۔ ایک دن ان کو سبق لینے کے بعد کچھ دیر ہوئی یعنی اپنی سہیلیوں کے ساتھ نزدیک ایک بیری کا درخت تھا کھڑی ہوئیں تھیں کہ اچانک ایک موٹا اور بہت بھاری چیز نے اٹھا کر لڑکی کو پھینکا تو لڑکی رونے لگی۔ تھوڑی دیر بعد بیہوش ہونے لگی۔ کافی فقیروں کو، اللہ والوں کو دکھایا۔ انہوں نے یہی کہا کہ یہ خوش قسمت ہے اس لیے اسے چھوڑ دو۔ ایک دفعہ لڑکی کا بھائی کراچی کمانے کی نیت سے گیا ہوا تھا۔ رات کو اس کی بہن نے خواب میں دیکھا کہ میرا بھائی کراچی سے آرہا ہے اور کوچ میں ان کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ صبح کو اٹھ کر ماں کو بتایا پھر ماں نے کہا لڑکی خیر کی زبان کبھی بولی ہے۔ کچھ ہی دیر بعد ٹیلیفون آیا کہ احمدکے بھائی کا ایکسیڈنٹ ہو گیاہے۔ دوسرا واقعہ یہ ہے کہ ان کے گھر میں آٹا بالکل تھوڑا تھا مہمان بہت تھے۔ کوئی بھی روٹی پکانے کو تیار نہیں تھا اس نے کہا کہ میں پکاتی ہوں۔ بسم اللہ پڑھ کر انہوں نے روٹی پکائی 20مہمان اور 5 افرادگھر والے بھی کھا گئے اور روٹی بھی کافی بچ گئی۔(1) ایک سال قبل رمضان المبارک میں آپ کی کتاب ”گھریلو الجھنوں کا روحانی اور قرآنی علاج“ میں پڑھا تھا کہ جو بھی جو کے سات دانوں پر 70مرتبہ یَارَزَّاقُ پڑھ کر اپنے بٹوے میں رکھے گا انشاءاللہ وہ بٹوہ کبھی خالی نہیں رہے گا۔ اب تک یہ بٹوہ بھرا رہتا ہے۔ کبھی خالی بھی ہو جائے پھر بھی چند پیسوں سے وہ بھرا رہتا ہے۔( 2) ایک اللہ والی نے چند سال قبل جب حالات تھوڑے سے کشیدہ تھے مجھے سورة ”اخلاص“ 111 مرتبہ پڑھ کر اول و آخر درود تاج کے ساتھ پھر سجدے میں جاکر دعا مانگنی ہے، بتائی اور یَاوَہَّابُ یَا بَاسِطُ یَارَزَّاقُ چلتے پھرتے پڑھنے کو بتایا۔ خدا نے اپنے کرم سے اتنا دیا کہ میں حیران رہ گیا اور ایک اللہ والے نے یَافَتَّاحُ یَاوَہَّابُ یَابَاسِطُ پڑھنے کوبھی بتایا۔ حیرت انگیز نتائج نکلے۔(3) پچھلے سال آپ نے ایک وظیفہ عنایت فرمایا تھا۔ یَاحَلِیمُ یَاعَلِیمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ اٹھتے بیٹھتے پڑھنے پھر دو رکعت نفل حاجات میں آیت کریمہ 40مرتبہ پڑھ کر اپنی حاجت مانگنے کیلئے۔میں دو مرتبہ ڈیوٹی سے نکلا پھر انہوں نے بلایا۔ (4) قرآن پاک کی ”سورة الکھف“ کو جمعہ کے روز سات مرتبہ جو بھی پڑھے گا اس کا قرض اتر جائے گا کہ وہ حیران رہ جائے گا۔ اور ایسے ہی ہوا اور میں حیران رہ گیا۔ (5) قرآن پاک کی ”سورئہ مریم“ کو جو بھی سات مرتبہ پڑھے گا اس کی ملازمت کا بندوبست اللہ پاک خود کریں گے۔ میں نے تین مرتبہ پڑھی ایک جگہ عارضی ملازمت کا بندوبست ہو گیا سب بیروزگار لوگوں سے درخواست ہے کہ ”سورئہ مریم“ کو سات مرتبہ پڑھ کر خدا سے دعا کریں رد نہیں ہوگی۔(6) ایک مرتبہ میرا دوست ناراض ہو گیا۔ کافی بار منانے کی کوشش کی لیکن وہ مانا نہیں۔ میں نے ”یَاوَدُودُ“ کا ورد کرنا شروع کر دیا خدا نے کرم کر دیا وہ خود صلح کیلئے چلے آئے۔(7) عبقری خاص نمبر کالی دنیا میں پڑھا کہ رات کو 40مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کرجہاں سے حصار شروع کرو اور جہاں تک ختم کرو وہاں جنات اور شیطان سے حفاظت ہو جاتی ہے۔ الحمداللہ ایسا ہی پایا ہے۔(8) عبقری خاص نمبر میں ”منزل“ کے خواص کے بارے میں پڑھا اور سچے دل سے پڑھنا شروع کر دیا ہے۔ نتائج حسب توقع ملتے ہیں یعنی جادو اور جنات سے حفاظت اور کرنے والے کا خیال دل میں آتا ہے۔ (9) قرآن پاک کی آیت ”وَاَلقَیتُ عَلَیکَ مَحَبَّةً مِنَّیِ وَاِّلتُصنَعَ عَلٰی عَینِی “ عبقری خاص نمبر ”مجھے شفا کیسے ملی “میں پڑھی اور اللہ نے محبت کے دروازے میرے لیے کھول دیئے اور گھر والے سب محبت سے پیش آنے لگے۔ (10) قرآن پاک کی آیت ”فَسُبحٰنَ الَّذِی بِیَدِہ مَلَکُوتُ کُلِّ شَیئٍ وَّاِلَیہِ تُرجَعُونَ جو بھی گیارہ مرتبہ پڑھ کراول وآخر درود شریف پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے گا وہ شخص لوگوں کی نظروں میں محبوب ہو گا۔ (11) درود ”تاج “اور” درود کبریت احمد“ اتنا پڑھا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ آسمان نور سے بھرا ہوا ہے اور تجلیاں آرہی ہیں۔ (12) ایک دعا اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجعَلُکَ فِی نُحُورِہِم وَ نَعُوذُبِکَ مِن شَرُورِہِم “ میں نے زیادہ پڑھنا شروع کر دی، دشمن سامنے آنے لگے اور ان کے سامنے بھی پھونکنا شروع کر دیا۔ لوگ پریشان کہ ان کو ہوتا بھی کچھ بھی نہیں وہ اپنی آگ میں خود جلنے لگے۔(13) ”درود تنجینا“ بھی مشکلات کے حل کیلئے تیر بہدف ہے۔(14) دونوں ہاتھوں کی انگلیوں پر کٓھٓیٰعٓصٓ اور حٓمٓعٓسٓقٓ پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے دشمنوں اور حکمرانوں کے سامنے کھولو گے تو وہ مہربان ہونگے۔(15) ایک مرتبہ میں اور میرا کزن گاﺅں سے شہر جارہے تھے کہ راستے میں یادآیا کہ میرا پرس تو گھر ہے اس کے پاس بھی کرایہ نہیں تھا۔ وہ پریشان ہوا۔ میں نے کہا کہ ہم واپس نہیں لوٹے گیں۔ ایسا کرو ”سورہ قریش“ تم بھی پڑھو اور ہم بھی پڑھ رہے ہیں یقین کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیا۔ سٹاپ پر پہنچے ہی تھے کہ راستے میں ایک موٹر والے نے گاڑی روکی وہ میرا شاگرد تھا اسے کمپیوٹر پڑھایا تھا حالانکہ اس کی عمر 35 برس اور میں 25برس کا اس نے کہا سر آئیں شہر چلیں۔ آئے بھی مفت میں اور گئے بھی مفت میں ۔یہ اس کا کرم ہے جو اس پر یقین رکھے گا وہ ہی کامیاب ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 912 reviews.