Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

پیدائشی دل میں سوراخ تھا‘ آج صحت مند ہوں!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

بچپن میں اس کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا‘ دس بارہ سال بہت علاج کروائے‘ دم کروائے‘ کوئی ڈاکٹر نہیں چھوڑا۔ بچہ دن بدن کمزور ہوتاجارہا تھا‘ آنکھیں بالکل سفید‘ ناخن سفید‘ ایسے لگتا جیسے جسم میں خون کا قطرہ نہیں ہے‘ بالکل ہڈیوں کا ڈھانچہ تھا۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں الحمدللہ! 2011ء سے عبقری رسالہ کی قاریہ ہوں‘ مہینہ کے شروع سے پہلے ہی انتظار رہتا ہے‘ مجھے تو رسالہ بہت ہی پسند ہے‘ بہت شوق اور لگن سے پڑھتی ہوں‘ جو کچھ پڑھتی ہوں عمل کرنے کی بھرپور کوشش کرتی ہوں‘ درس میں بھی آتی ہوں ‘سکون ملتا ہے۔اس میں جو بھی وظائف ملتے ہیں خود بھی پڑھتی ہوں اور دوسروں کو بھی بتاتی ہوں بہت فوائد حاصل ہوتے ہیں۔
اب میں عبقری قارئین کو ایک روحانی نسخہ اور اپنا ذاتی تجربہ بتانے لگی ہوں:۔
میرا بیٹا اس سال ماشاء اللہ 45 سال کا ہوگیا ہے‘ شادی شدہ اور تین بچے ہیں۔ میڈیکل سٹور چلاتا ہے۔
بچپن میں اس کے دل میں پیدائشی سوراخ تھا‘ دس بارہ سال بہت علاج کروایا‘ دم کروائے‘ کوئی ڈاکٹر نہیں چھوڑا۔ بچہ دن بدن کمزور ہوتاجارہا تھا‘ آنکھیں بالکل سفید‘ ناخن سفید‘ ایسے لگتا جیسے جسم میں خون کا قطرہ نہیں ہے‘ بالکل ہڈیوں کا ڈھانچہ تھا۔ جہاں کسی نے بتایا وہیں لے کر گئے‘ مگر صرف مایوسی ہی ہاتھ آتی ۔ جگہ جگہ سے دم کروائے‘ تعویذ گلے میں لٹکائے مگر صحت نہ ملی۔ جب بھی کسی ہارٹ اسپیشلسٹ کے پاس لے کر گئے وہ یہی کہتا کہ اس کی سرجری ہوگی۔
میں آپریشن کے نام سے ہی ڈر جاتی‘ میں آپریشن نہیں کروانا چاہتی تھی‘ بہت روتی تھی‘ ساری ساری رات مصلیٰ پر بیٹھ کر اللہ تعالیٰ سے دعائیں مانگتی یا اللہ! میرے بچے کو بچالے‘ مجھے ہر در سے مایوسی ملی مگر تیرا در واحد ہے جہاں ناامیدی اور مایوسی نہیں ہے۔ بے شک تو ہے جو میرے بچے کو صحت عطا فرمائے گا۔ انہی دنوں میری ایک دوست نے مجھے ایک وظائف کی کتاب دی‘ اس میں ‘ میںنے ایک وظیفہ پڑھا اور اسی کو دن رات کرنا شروع کردیا۔
وظیفہ یہ ہے:۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے درمیان یہ آیات فَاَوْحٰی اِلٰی عَبْدِہٖ مَآ اَوْحٰیo مَا کَذَبَ الْفُؤَادُ مَا رَاٰی ﴿النجم10،11﴾گیارہ ہزار مرتبہ پڑھیں۔
یہ ایک نشست میں چند گھر والے مل کر بھی پڑھ سکتے ہیں اور کوئی ایک شخص بھی ایک نشست میں پڑھ سکتا ہے۔ وظیفہ مکمل کرکے آدھ سیر خالص شہد پر دم کردیں اور یہ شہد صبح و شام اور رات کو مریض کو کھلائیں۔ خوراک کا تعین عمر کے لحاظ سے کریں۔ چھوٹے بچوں کو انگلی سے چٹائیں اور دس سال سے زیادہ عمر کے بچوں کوچائے کی چھوٹی چمچ دن میں تین وقت کھلائیں۔ علاج کی مدت چھ ماہ ہے۔ علاج کریں اور دعا میں یاد کریں۔ جب شہد ختم ہوجاتا تو دوبارہ پڑھائی کرتی تھی۔ میں رات عشاء کے بعد پڑھنے بیٹھتی تھی اور پڑھتے پڑھتے صبح فجر ہوجاتی تھی۔الحمدللہ آج سالہا سال ہوگئے ہیں میرا بیٹا بالکل صحت مند اور تندرست ہے۔ اس کو کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں۔ اس کے تمام ٹیسٹ بالکل کلیئر ہیں۔ آج اپنی بھرپور ازدواجی زندگی جی رہا ہے۔ الحمدللہ۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 123 reviews.