محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ کئی ماہ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ الحمدللہ بہت مفید رسالہ ہے‘ مجھے بچپن سے ہی لکھنے کا شوق ہے‘ ماہنامہ عبقری میں لکھنے سے پہلے بھی میں متعدد اخبار و رسائل میں اپنے تجربات و مشاہدات لکھتی رہی ہوں مگر جب سے عبقری ملا ہے جب بھی قلم اٹھا عبقری کے قارئین کیلئے ہی اٹھا ہے۔
میرے گھٹنوں پر سوجن تھی اور اٹھتے بیٹھتے شدید درد ہوتا تھا۔ جس کی وجہ سے میں بہت زیادہ پریشان تھی‘ ماہنامہ عبقری میں ایک نسخہ پڑھا کہ گھٹنوں کے درد اور سوجن کے لیے کلونجی‘ اجوائن اور میتھی دانہ کو ہموزن لے کر سفوف بنالیں۔ آدھا چمچ چائے والا صبح و شام کھانا ہے۔میں نے یہ نسخہ استعمال کرنا شروع کردیا اور اس کے ساتھ عبقری دواخانہ کا کراماتی تیل منگوا کر اپنی ماسی سے خوب مالش کرواتی۔صرف چند دن یہ نسخہ استعمال کیا اور ساتھ کراماتی تیل کی مالش سے میرے گھٹنوں کی سوجن بالکل اتر گئی اور درد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ الحمدللہ! (ج۔ ش، راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں