Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت شمس الزمان رام پوریؒ کے روحانی وظائف

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

بچہ اگر تین چار سال تک چلنے نہ پائے: بعض بچے بیٹھنے‘ رینگنے یا چلنے میں طبعی عمر سے کہیں زیادہ وقت لے لیتے ہیں‘ اگر بچہ دو تین سال کا ہوگیا ہو اور چل نہ پاتاہو تو اس کیلئے نہایت مجرب اور بارہا کا ہمارا آزمودہ عمل ہے‘ کبھی خطا نہیں کرتا۔ حتیٰ کہ ہم نے اسے ایک ابنارمل بچے پر اپنایا تو اس نے بھی تین ماہ کے اندر اندر چلنا شروع کردیا جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا‘ باتیں بھی نہیں کرپاتا تھا اور چلنا تو کجا بیڈ کے سہارے کھڑا بھی نہیں ہوپاتا تھا۔ اس کی دماغی حالت اور قوت گویائی کا تو علاج نہ ہوسکا البتہ تین چار ماہ میں اس نے سہارے کے بغیر چلنا پھرنا شروع کردیا۔ عمل یہ ہے کہ زیتون کے تیل پر ایک ہزار ایک سو گیارہ (1111) بار یَامَتِیْنُ پڑھ کر دم کریں اور بلاناغہ اس بچے کی ٹانگوں‘ ہاتھوں‘ کندھوں اور کمر کی مالش کریں۔ ٹانگوں پر مالش زیادہ زور سے کریں۔ ان شاء اللہ تعالیٰ نتیجہ آپ کی خواہش اور امید کے مطابق نکلے گا۔
بچوں کے بولنے میں تاخیر: بعض بچے بولنے میں دیر کردیتے ہیں۔ اگر بچے کے کان صحیح سنتے ہیں تو بچہ پیدائشی گونگا نہیں ہے اگر ایسا بچہ تین چار سال کا ہوجائے اور بولنا شروع نہ کرے تو یہ فکروالی بات ہے۔ ایسے بچے کو روزانہ سورۂ حدید کی پہلی پانچ آیات زعفران سے لکھ کر اس کا پانی پلایا جائے۔ صبح کے وقت یہ پانی تیار کرکے روزانہ شام تک اسے بار بار تھوڑا تھوڑا پلاتے رہیں۔ اس کے دودھ اوردوسری کھانے پینے کی اشیاء میں بھی مکس کریں‘ اور جب تک بولنا شروع نہ کرے عمل جاری رکھیں۔
نوٹ: سورۂ حدید کی پہلی پانچ آیات کے بارے میں علمائے اسلام کی ایک بڑی جماعت کی تحقیق یہ ہے کہ یہ آیات اسم اعظم ہیں (یعنی ان میں اسم اعظم موجود ہے) یہ قول حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی طرف بھی منسوب کیا جاتا ہے۔ حلِ مقاصد اور مشکلات سے نکلنے کے لیے بھی ان آیات کی کثرت نہایت مفید ہے۔
استقرارِ حمل کیلئے: جس عورت کے حمل نہ ٹھہرتا ہو وہ ہر نماز کے بعد یَامُصَوِّرُ کی ایک تسبیح پڑھے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ حمل ٹھہر جائے گا۔
حمل نہ ہونے کا علاج: اگر شادی کو معقول وقت گزر چکا ہو اور حمل کے آثار پیدا نہ ہورہے ہوں تو صبح و شام خاتون یہ عمل کرے ان شاء اللہ تعالیٰ حمل ٹھہر جائے گا۔ ہمارا عام معمول اور بار بار کا آزمودہ ہے۔ اول و آخر گیارہ بار سورۂ الحشر کی آخری آیتہُوَ اللہُ الْخٰلِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَہُ الْاَسْمَآءُ الْحُسْنٰی یُسَبِّحُ لَہٗ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ وَ ہُوَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ ﴿الحشر۲۴﴾
اور اس کے درمیان میں وہی چار اسمائے الٰہی ایک سو ایک بار پڑھے جو اس آیت کے شروع میں آرہے ہیں۔
یَااَللہُ یَاخَالِقُ یَابَارِیُٔ یَامُصَوِّرُ۔ مجرب المجرب ہے۔
لکنت کا علاج:کسی کی زبان میں لکنت ہو‘ روانی سے بات نہ سکتا ہو‘ بات کرتے ہوئے اٹکتا ہو تو درج ذیل آیات کی مریض ہر نماز کے بعد اکیس بار تلاوت بھی کرے اور وہ خود یا کوئی اور چینی اور بادام پر دم کرکے دیں اور پانی پر دم کرکے وہ پانی بھی پلائیں۔ ان شاء اللہ کچھ عرصہ میں لکنت پر قابو حاصل ہوجائے گا۔ رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْoوَ یَسِّرْ لِیۡۤ اَمْرِیْ oوَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ oیَفْقَہُوْا قَوْلِیْ
ہاتھ پاؤں کی تکالیف: ہاتھوں‘ بازوؤں یا پاؤں میں درد یا سوجن ہو تو آیت کریمہ وَمَا لَنَاۤ اَلَّا نَتَوَکَّلَ عَلَی اللہِ وَقَدْ ہَدٰىنَا سُبُلَنَا وَ لَنَصْبِرَنَّ عَلٰی مَا اٰذَیْتُمُوْنَا وَعَلَی اللہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوْنَ ﴿ابراہیم۱۲﴾
پریشانیوں کی وجہ سے بے خوابی: اکثر اوقات پریشانیاں سوار ہوں تو آدمی کی نیند اڑ جاتی ہے۔ آج کل سکون کے مواقع کم ہوتے ہوتے ناپید ہوتے جارہے ہیں اور پریشانیاں، افکار، غم، دکھ، اذیتیں، ڈپریشن چاروں طرف سے منہ کھولے غریب عوام کو نگل جانے کے لیے بے تاب نظر آتے ہیں۔ اگر افکار و ہموم اور اندوہ و پریشانی نے کسی کی نیند ختم کرڈالی ہو تو سورۂ الانبیاء لکھ کر اس کے سینے پر باندھ دیں۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے ایسی نیند آئے گی کہ ممکن ہے تعویذ کھولے بغیر مریض کی آنکھ ہی نہ کھلے۔
لقوہ سے نجات کا عمل: سٹیل کی پلیٹ پر سورۂ الزلزال کندہ کروائیں‘ کندہ کرنے والا آدمی باوضو ہو اور پلیٹ مریض کے پاس رکھ دیں کہ وہ اسے ہروقت دیکھتا رہے اور جب توفیق ہو پڑھ بھی لیا کرے اور غیرمستعمل طشتری میں یہ سورت لکھ کر دھوئیں اور اس کا پانی مریض کو پلائیں۔ ان شاء اللہ جلد آرام آجائے گا۔
برص(پھلبہری) کا علاج: برص کا مریض اگر ایام بیض (چاند کی تیرہ‘ چودہ اور پندرہ تاریخ) کو روزہ رکھے اور افطاری کے وقت کثرت سے یَامَجِیْدُ کا ورد کرے تو ان شاء اللہ تعالیٰ پھلبہری سے اسے نجات مل جائے گا۔
پھوڑوں کیلئے: آیت مبارکہ سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾نو دفعہ پڑھ کر دن میں تین بار پھوڑوں وغیرہ پر دم کریں‘ ان شاء اللہ تین دن میں مکمل افاقہ ہوجائے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 131 reviews.