محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں دمہ کی مریضہ ہوں‘ شادی سے پہلے قرآن پاک کا ترجمہ‘ تفسیر اور تجوید کاڈیڑھ سالہ کورس کیا۔ زمانہ طالب علمی میں ایک معلمہ استانی ہمارے ادارہ میں آئیں اور ادارہ کی پرنسپل نے سب لڑکیوں میں کینو بانٹے‘ سردیوں کا موسم تھا اور میں چونکہ سانس کی مریضہ تھی اور ٹھنڈا کھٹا کھا نہیں سکتی تھی۔ انہوں نے مجھے بھی کینو کھانے کے لیے دئیےتو میں نے کھانے سے انکار کردیا۔ پرنسپل صاحبہ یہ دیکھ کر بولیں‘ آپ نے اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمت کو کھانے سے انکار کیوں کیا؟ تو میں نے انہیں اپنا مسئلہ بتایا۔ تب انہوں نے مجھے ایک انمول دعا بتائی اور پڑھنے کا طریقہ بھی بتایا اور کہا اس کو تین مرتبہ پڑھ لیا کرو تم اللہ رب العزت کی ہر نعمت کو کھا سکو گی۔ وہ دعا یہ ہے:۔بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ الحمدللہ! جب بھی میرا کوئی ٹھنڈی یا کھٹی چیز کھانے کو دل چاہتا ہے تو میں اس دعا کو تین بار پڑھ لیتی ہوں اور وہ کھانا یا چیز مجھے اور میری صحت کوکوئی نقصان نہیں دیتی۔ میں چاہتی ہوں میرا یہ تجربہ قارئین عبقری ضرور آزمائیں۔ (ثنیہ شکیل‘ صدر کینٹ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں