محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارا دادا بڑے زبردست شکاری تھے‘ان کو جڑی بوٹیوں سے بہت لگاؤ تھا‘ کئی کئی دن جنگل میں رہتے‘ میرے دادا جنگل سے ایک بوٹی لاتے تھے جس کی خوشبو چیتے کو بہت پسند ہے‘ وہ جہاں رکھ دیں چیتا خودبخود وہاں کھینچا چلا آتا ہے‘ وہ بوٹی میرے دادا نے میرے والد کو بھی دی تھی۔ میرے دادا نےکالے یرقان کا علاج بھی بتایا تھا۔ ھوالشافی: ریوند چینی‘ ریوند خطائی‘ نوشادر‘ قلمی شورہ (اگر گردے کا بھی مریض ہے تو قلمی شورہ کم) مکس کرکے کیپسول تیار کریں‘ ایک لیبارٹری یہ نسخہ بہت مہنگا تیار کرکے دیتی ہے‘ بہت مریضوں کو فائدہ ہوا۔اسے لاکھوں کی لالچ دی گئی مگر اس نے یہ نسخہ کسی کو نہ دیا۔ مگر میں یہ نسخہ عبقری قارئین کی نذر فی سبیل اللہ کررہا ہوں۔سردیوں میں اگر شفائے حیرت کا استعمال کیا جائے تو چھاتی پر ریشہ نہیں جمتا۔ آزمودہ ہے۔(عمر عبداللہ‘ ہنگو)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں