Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

چمچ تیل کی کلی اور لاتعداد امراض سے چھٹکارا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2018

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آج جو ٹوٹکہ میں آپ کو بتانے جارہی ہوں وہ ایک مسائل کیلئے نہیں ہے بظاہر ایک چھوٹا سا عمل ہے لیکن جب آپ پر اس کے فوائد کھلیں گے تو آپ خود حیرت زدہ رہ جائیں گے صبح اٹھتے ہی آپ جو بھی عمل کرتے ہیں آپ کا باقی دن بھی تقریباً اسی کے طریقہ کار پر چلتا ہے چاہے وہ عمل روحانی ہو یا جسمانی، آپ صبح اٹھتے ہی نماز، تسبیح اور قرآن سے اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں پھر جسمانی طور پر فٹ رہنے کیلئے واک یا ورزش کو اپنا معمول بناتے ہی پھر Break Fast یعنی ناشتہ کرتے ہیں اب سائنس بھی یہ کہنے پر مجبور ہوگئی ہے کہ بھرپور ناشتہ کرنے والوں کی کارگردگی ناشتہ نہ کرنے سے والوں سے بہت بہتر ہوتی ہے یعنی ساری رات خالی پیٹ اور خالی منہ میں آپ کیا ڈالتے ہیں۔ اب آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ خالی منہ یعنی نہار منہ کلی کرنے سے بھی پہلے آپ نے ایک چائے والا چھوٹا چمچ ناریل کا خالص تیل یا زیتون کا تیل، یا تل کا خالص تیل یا اگر آپ کو اللہ کی نعمت خالص دیسی گھی موجود ہے تو اس کا چھوٹا چمچ (دیسی گھی کو نیم گرم ضرورکرلیں) بلکہ آپ نے اپنے منہ میں ڈال کر اس کو اچھی طرح گھمانا ہے کبھی اپنے ایک گال کی طرف لیکر جانا ہے اور کبھی دوسری گال کی طرف یعنی تیل کی کلی کرنی ہے لیکن منہ بند کر کے یہ عمل کرنا ہے، یہ تیل اچھی طرح آپ کے دانتوں، زبان اور منہ میں لگ جائے۔ پہلے پانچ منٹ تک رکھنا ہےپھر آہستہ آہستہ اس کو پندرہ منٹ تک لے جائیں۔ جب اچھی طرح تیل کی کلی کر لیں پھر اس کو منہ سے نکال لیں آپ خوددیکھیں گے کہ اس تیل اور تھوک ملے آمیزے کا رنگ بدل چکا ہوگا آپ نے اس تیل کو اپنے اندر نگلنا نہیں ہے کیونکہ یہ جراثیم سے بھرا ہوا ہوگا۔ آہستہ آہستہ آپ کے دانتوں کا رنگ بھی تبدیل یعنی سفید ہونا شروع ہو جائے گا وہ لوگ جن کے منہ کی بدبو برش کرنے کے بعد بھی نہیں جاتی وہ بھی فریش محسوس کرینگے بظاہر یہ چھوٹا سا ٹوٹکہ ہے لیکن آپ کے گلے کے تمام امراض، کانوں کے تمام امراض حتیٰ کہ آپ کے اندر جو بلغم جما (نزلہ) ہوا ہوتا ہے اس کو بھی نرم کر کے باہر نکال دیتا ہے گلے کے ٹانسلز بھی اس چھوٹے لیکن غیر معمولی ٹوٹکے سے ختم ہو جاتے ہیں منہ کے اندر چھالے ہوں یا کانوں کے اندر خشکی ہوں زبان پک گئی ہو حتیٰ کہ یہ عمل آپ کے ناک کی بیماریوں کو بھی دور کرتا ہے وہ لوگ جو ورزش کر کے اپنا وزن تو کم کرلیتے ہیں لیکن ان کا منہ کم نہیں ہوتا ہے یعنی ڈبل چن کا مسئلہ بھی رہتا ہے یہ عمل کرنے سے جہاں منہ کے اندر کی صفائی ہوتی ہے وہاں باہر سے بھی فالتو گوشت، لٹکا ہوا منہ، ڈبل چن ختم ہوتی ہے اور تھوڑی ہی عرصے میں آپ کو خود اپنا چہرہ دیکھ کر حیرانی ہو گی آہستہ آہستہ آپ کے چہرے کی ہڈیاں واضح ہونا شروع ہو جائے گے کچھ عرصہ مستقل استعمال کرنے سے آپ کا موٹاپا بھی ختم ہونا شروع ہو جائے گا۔ یہ تو چھوٹے چھوٹے فائدے ہیں لیکن مسلسل کرنے کے بعد آپ کو اپنے جسم میں بہت اچھی تبدیلی نظر آئے گی لیکن مستقل اور مسلسل کرنا ضروری ہے یہ نہیں کہ چند دن کیا اور چھوڑ دیا کہ کوئی فائدہ ہی نہیں۔اس کے علاوہ آپ جو بھی تیل استعمال کریں گے اس کا بالکل خالص ہونا بہت ضروری ہے ورنہ آپ کو فائدہ نہیں ہوگا پانچ منٹ سے شروع کر کے پندرہ منٹ تک اس کو اپنے منہ میں اچھی طرح گھمائیں پھر تھوک دیں اور فائدہ اٹھائیں ‘ مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (فوزیہ مغل، بہاولپور)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 150 reviews.