سبحان اللہ خان صاحب کے عمل سے فائدہ
الحمد للہ کچھ عرصہ سے میں ماہنامہ عبقری پڑھ رہا ہوں کچھ عرصہ پہلے عبقری میں مذکورہ بالا صاحب کا ایک عمل چھاپا گیا تھاجو کہ یہ ہے۔ ایک بار سورة الفاتحہ اور تین بار سورة اخلاص اوّل و آخر تین بار درود شریف۔ میں نے پڑھا اس کے فوائد نیچے بیان کر رہا ہوں۔ میرے زرعی رقبہ میں اسکارپ ڈیپارٹمنٹ کا ٹیوب ویل لگا ہوا ہے اس کے سارے پارٹس یعنی ٹرانسفارمر اور پینل بورڈ 5,4 سال پہلے چوری ہو گئے تھے۔ بڑی کوشش کے بعد وہ سارے پارٹس محکمے نے دوبارہ لگوا دیئے مگر بدقسمتی سے تقریباًایک سال بعد دوبارہ چوری ہو گئے۔ اب تو میں پریشان ہوا کہ دوبارہ محکمہ میری زمین والے ٹیوب ویل کے پارٹس مشکل سے لگائے گا ‘ سرکاری محکمے میں جب تک تگڑی سفارش نہ ہو تو کام بڑی سست رفتاری سے ہوتا ہے میں نے یہ عمل پڑھا اور دعا کی۔ اللہ پاک نے دست قدرت سے مہربانی کی یعنی محکمے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے پتہ نہیں کیسے سپیشل طور پر یہ ہدایات ایکسین صاحب کو دی تھیں کہ وہ (میرے زرعی رقبہ والے علاقے کے) سارے سرکاری ٹیوب ویل دو دن میں ٹھیک دیکھنا چاہتے ہیں اور میں نے اپنی آنکھوں سے اپنے رقبہ کے ٹیوب ویل کو دوبارہ چلتا ہوا دیکھا اور اللہ پاک کا شکر ادا کیا۔ اسی عمل کے سلسلے میں دوسرا واقعہ یہ ہے کہ میرے ایک رشتہ دار سے مجھے کسی فتنہ کا اندیشہ تھا۔ میں نے اللہ پاک سے اس عمل کے کرنے کے بعد دعا کی اور میرے کریم رب تعالیٰ کی مہربانی سے میرے دل سے اس کا اندیشہ ختم ہو گیا اور وہ میرا رشتہ دار جو خوامخواہ مجھے نقصان پہنچانے میں لگا ہوا تھا میرے راستے سے ہٹ گیا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 916
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں