محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!یہ نسخہ آزمودہ اور بے ضرر بھی ہے‘ صرف ایک بار آزمائیں‘ امید ہے مایوسی نہیں ہوگی۔ نسخہ صرف پانچ سے آٹھ دن استعمال کرنا ہے‘ ہر عمر کے لوگ استعمال کرسکتے ہیں۔ ھوالشافی: انار دانہ دس تولہ‘ بیہ دانہ دو تولہ‘ عناب پانچ تولہ‘ سوکھا آلوبخارا دس تولہ‘ ملٹھی ایک چھٹانک‘ چھوٹی الائچی چھ ماشہ یعنی چار عدد‘ پھول گلاب ایک عدد‘ ہر پنسار سے یہ چیزیں مل جائیں گی‘ سستی بھی ہیں۔ استعمال کا طریقہ: پانچ دانہ عناب‘ دو چمچ بیہ دانہ‘ پانچ دانہ آلوبخارا‘ ملٹھی چار عدد لکڑی‘ ایک عدد الائچی‘ ایک عدد پھول گلاب تازہ ہو۔ ان سب چیزوں کو ڈیڑھ گلاب پانی میں بھگو کر رکھ دیں‘ کھلے آسمان تلے باریک کپڑے سے ڈھانپ کر رکھیں۔ صبح اس پانی کو ململ یا کسی بھی باریک کپڑے سے چھان لیں‘ روزانہ اسی طرح پانی بنا کر کم سے کم پانچ دن زیادہ سے زیادہ آٹھ دن استعمال کرنا ہے۔ اگر فرق نہ پڑے تو ایک ڈبی عبقری دواخانہ کی ’’خون صفاء‘‘ استعمال کرنے کے بعد دوبارہ یہی نسخہ استعمال کریں۔ (محمد عاصم‘ چک 12 ون آر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں